الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
680. حَدِيثُ أَبِي جُحَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
حدیث نمبر: 18762
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بالَأََْبْطَحِ وَهُوَ فِي قُبَّةٍ لَهُ حَمْرَاءَ، قَالَ: فَخَرَجَ بِلَالٌ بِفَضْلِ وَضُوئِهِ فَمِنْ نَاضِحٍ وَنَائِلٍ، قَالَ: فَأَذَّنَ بِلَالٌ، فَكُنْتُ أَتَتَبَّعُ فَاهُ هَكَذَا وَهَكَذَا يَعْنِي يَمِينًا وَشِمَالَا، قَالَ: ثُمَّ رُكِزَتْ لَهُ عَنَزَةٌ، قَالَ: فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ لَهُ حَمْرَاءُ أَوْ حُلَّةٌ حَمْرَاءُ فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَرِيقِ سَاقَيْهِ، فَصَلَّى بِنَا إِلَى الْعَنَزَةِ الظُّهْرَ أَوْ الْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ، تَمُرُّ الْمَرْأَةُ وَالْكَلْبُ وَالْحِمَارُ لَا يُمْنَعُ، ثُمَّ لَمْ يَزَلْ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ حَتَّى أَتَى الْمَدِينَةَ" . وَقَالَ وَكِيعٌ مَرَّةً: فَصَلَّى الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ وَالْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ.
حضرت ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں وادی ابطح میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم سرخ رنگ کے ایک خیمے میں تھے، حضرت بلال رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا بچا ہوا پانی لے کر نکلے تو کسی کو اس کے چھینٹے ملے اور کسی کو پانی مل گیا، پھر حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دی تو میں ان کے منہ کو دیکھتا رہا کہ وہ اس طرح دائیں اور بائیں رخ کر رہے تھے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک نیزہ گاڑ دیا گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سرخ جبہ یا سرخ جوڑا پہنے ہوئے باہر تشریف لائے، گویا میں اب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پنڈلیوں کی چمک دیکھ رہا ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نیزے کی طرف رخ کر کے ہمیں ظہر یا عصر کی دو رکعتیں پڑھائیں، اس کے آگے سے عورتیں، کتے اور گدھے گذرتے رہے اور انہیں روکا نہیں جاتا تھا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ پہنچنے تک دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 18762]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 376، م: 503
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥وهب بن عبد الله السوائي | صحابي معروف | |
👤←👥عون بن أبي جحيفة السوائي عون بن أبي جحيفة السوائي ← وهب بن عبد الله السوائي | ثقة | |
👤←👥سفيان الثوري سفيان الثوري ← عون بن أبي جحيفة السوائي | ثقة حافظ , فقيه عابد ، إمام حجة | |
👤←👥وكيع بن الجراح وكيع بن الجراح ← سفيان الثوري | ثقة حافظ عابد |
Musnad Ahmad Hadith 18762 in Urdu
عون بن أبي جحيفة السوائي ← وهب بن عبد الله السوائي