🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
944. حَدِيثُ الطُّفَيْلِ بْنِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21260
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ سَالِمٍ أَبُو سَعِيدٍ الشَّاشِيُّ فِي سَنَةِ ثَلَاثِينَ وَمِئَتَيْنِ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو يَعْنِي الرَّقِّيَّ أَبُو وَهْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ ابْنِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِلَى جِذْعٍ، وَكَانَ الْمَسْجِدُ عَرِيشًا، وَكَانَ يَخْطُبُ إِلَى جَنْبِ ذَلِكَ الْجِذْعِ، فَقَالَ رِجَالٌ مِنْ أَصْحَابِهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَجْعَلُ لَكَ شَيْئًا تَقُومُ عَلَيْهِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، حَتَّى تَرَى النَّاسَ، أَوْ قَالَ حَتَّى يَرَاكَ النَّاسُ، وَحَتَّى يَسْمَعَ النَّاسُ خُطْبَتَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ" فَصَنَعُوا لَهُ ثَلَاثَ دَرَجَاتٍ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا كَانَ يَقُومُ، فَصَغَا الْجِذْعُ إِلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ:" اسْكُنْ"، ثُمَّ قَالَ لِأَصْحَابِهِ :" هَذَا الْجِذْعُ حَنَّ إِلَيَّ"، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اسْكُنْ، إِنْ تَشَأْ غَرَسْتُكَ فِي الْجَنَّةِ، فَيَأْكُلُ مِنْكَ الصَّالِحُونَ، وَإِنْ تَشَأْ أُعِيدُكَ كَمَا كُنْتَ رَطْبًا" فَاخْتَارَ الْآخِرَةَ عَلَى الدُّنْيَا، فَلَمَّا قُبِضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دُفِعَ إِلَى أُبَيٍّ، فَلَمْ يَزَلْ عِنْدَهُ حَتَّى أَكَلَتْهُ الْأَرَضَةُ .
حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک تنے کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے تھے، اس وقت مسجد کی چھت چھپر کی تھی، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسی تنے کے پہلو میں کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے، ایک دن کچھ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا یا رسول اللہ! کیا ہم آپ کے لئے کوئی ایسی چیز بنادیں جس پر آپ جمعے کے دن کھڑے ہو سکیں تاکہ لوگ آپ کو دیکھ سکیں اور آپ کا خطبہ سن سکیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں۔ چنانچہ انہوں نے تین سیڑھیوں والا منبر بنا دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (اس پر) اسی طرح کھڑے ہوئے جیسے پہلے کھڑے ہوا کرتے تھے تو وہ تنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھک گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا پرسکون ہوجا، پھر اپنے صحابہ سے فرمایا یہ تنا میرے لئے رو رہا ہے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا پرسکون ہوجا، اگر تو چاہے تو میں تجھے جنت میں لگا دوں اور نیک لوگ تجھ سے کھائیں، اور اگر تو چاہے تو میں تجھے پہلے کی طرح ہرا بھرا کر دوں، اس نے دنیا پر آخرت کو ترجیح دی، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوگیا تو وہ تنا حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو دے دیا گیا اور وہ ان کے پاس ہی رہا یہاں تک کہ اسے دیمک کھا گئی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21260]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لتفرد عبدالله بن محمد به بهذه السياقة. واصل القصة صحيح دون قصة اخذ ابي بن كعب للجذع


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبي بن كعبمن فضلاء الصحابة
👤←👥الطفيل بن أبي بن كعب
Newالطفيل بن أبي بن كعب ← أبي بن كعب
ثقة
👤←👥عبد الله بن محمد بن عقيل بن أبي طالب
Newعبد الله بن محمد بن عقيل بن أبي طالب ← الطفيل بن أبي بن كعب
صدوق في حديثه لين ، ويقال : تغير بآخره
👤←👥عبيد الله بن عمرو بن أبي الوليد
Newعبيد الله بن عمرو بن أبي الوليد ← عبد الله بن محمد بن عقيل بن أبي طالب
ثقة فقيه ، ربما وهم
👤←👥عيسى بن سالم الشاشي
Newعيسى بن سالم الشاشي ← عبيد الله بن عمرو بن أبي الوليد
👤←👥عبد الله بن أحمد بن حنبل
Newعبد الله بن أحمد بن حنبل ← عيسى بن سالم الشاشي
ثقة
Musnad Ahmad Hadith 21260 in Urdu