پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
975. حديث معاذ بن جبل رضي الله تعالى عنه
حدیث نمبر: 22090
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَفَّانُ , حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي الطَّحَّانَ , حدثَنَا يَحْيَى التَّيْمِيُّ , عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ , عَنْ مُعَاذٍ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يُتَوَفَّى لَهُمَا ثَلَاثَةٌ , إِلَّا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمَا" , فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَوْ اثْنَانِ , قَالَ:" أَوْ اثْنَانِ" , قَالُوا: أَوْ وَاحِدٌ , قَالَ:" أَوْ وَاحِدٌ" , ثُمَّ قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ السِّقْطَ لَيَجُرُّ أُمَّهُ بِسَرَرِهِ إِلَى الْجَنَّةِ إِذَا احْتَسَبَتْهُ" .
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جن دو مسلمان میاں بیوی کے تین بچے فوت ہوجائیں، اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل و کرم سے جنت میں داخل فرما دے گا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا یا رسول اللہ! اگر دو بچے ہوں تو؟ فرمایا ان کا بھی یہی حکم ہے انہوں نے پوچھا اگر ایک ہو تو؟ فرمایا اس کا بھی یہی حکم ہے پھر فرمایا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، نامکمل حمل بھی اپنی ماں کو کھینچ کر جنت میں لے جائے گا بشرطیکہ اس نے اس پر صبر کیا ہو۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22090]
حکم دارالسلام: صحيح لغيره دون قصة السقط فى آخره وهذا إسناد ضعيف لضعف يحيى التيمي
الرواة الحديث:
Musnad Ahmad Hadith 22090 in Urdu
عبيد الله بن مسلم الحضرمي ← معاذ بن جبل الأنصاري