مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 1198
حدیث نمبر: 1198
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ صَلَّى بِالْمَدِينَةِ بِالنَّاسِ مَسَاءَ يَوْمِ النَّفْرِ الأَوَّلِ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ سَبَقَ بِالْخَيْرَاتِ" ، وَإِنَّ ذَكْوانَ مَوْلَى مَرْوَانَ قَدْ سَبَقَ الْحَاجَّ، وَإِنَّهُ قَدْ أَخْبَرَ عَنِ النَّاسِ بِسَلامَةٍ , قَالَ سُفْيَانُ: فَقَالَ ذَكوانُ: أَنَا الَّذِي كَلَّفْتُهَا سَيْرَ لَيْلَةٍ مِنْ أَهْلِ مِنًى نَصًّا إِلَى أَهْلِ يَثْرِبِ.
وہب بن کیسان بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ منورہ میں اس شام کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جب پہلے دن لوگ روانہ ہوتے ہیں پھر انہوں نے بتایا: ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم بھلائی کے معاملے میں سبقت لے جاتے تھے لیکن مروان کا غلام ذکوان حاجیوں سے آگے نکل گیا اس نے لوگوں کے بارے میں سلامتی کی اطلاع دی۔ سفیان کہتے ہیں: ذکوان نے یہ شعر کہا تھا: ”میں وہ شخص ہوں جس نے اس (سواری کو) اہل منیٰ کی طرف سے اہل یثرب کی طرف تیزی سے جانے کا پابند کیا۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 1198]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لإنقطاعه، وهب بن كيسان قيل: رأي أبا هريرة رؤية ولم يسمع عنه وأخرجه الحميدي فى «مسنده» برقم: 1198، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1292»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي |