🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 1314
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1314
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " لَمَّا دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ إِلَى الْبَيْعَةِ، وَجَدَ رَجُلا مِنَّا يُقَالُ لَهُ الْجِدُّ بْنُ قَيْسٍ مُخْتَبِيًا تَحْتَ إِبِطِ بَعِيرِهِ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو بیعت کے لیے بلایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم میں سے ایک شخص کو جس کا نام جد بن قیس تھا، اسے اپنے اونٹ کی بغل کے نیچے چھپے ہوئے پایا۔ [مسند الحميدي/حدیث: 1314]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح على شرط مسلم، وأخرجه وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1908 وهو طرف للحديث المتقدم برقم: 1275 فانظره لتمام التخريج»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥محمد بن مسلم القرشي، أبو الزبير
Newمحمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري
صدوق إلا أنه يدلس
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← محمد بن مسلم القرشي
ثقة حافظ حجة
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 1314 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1314
فائدہ:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں اگر کسی سے کوئی معاہدہ ہوتا تو اس سے بیعت لی جاتی تھی، یہ بیعت اس وقت بھی لی جاتی تھی جب عورتیں ہجرت کر کے آتی تھیں، جیسا کہ صحیح البخاری تفسیر سورۃ الممتحنہ میں ہے، علاوہ ازیں فتح مکہ والے دن بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کی عورتوں سے بیعت لی تھی عورتوں سے بیعت لیتے وقت آپ ان کی صرف زبان سے عہد لیتے تھے۔ کسی عورت کے ہاتھ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں چھوتے تھے
۔ سیدہ عائشہ یا فرماتی ہیں: اللہ کی قسم! بیعت لیتے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ نے کبھی کسی عورت کے ہاتھ کو نہیں چھوا، بیعت کرتے وقت آپ کا نہ صرف یہ فرماتے تھے کہ میں نے ان باتوں پر تجھ سے بیعت لے لی۔ [صحيح البخاري كتاب التفسير تفسير سورة الممتحنه]
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1312]

Musnad al-Humaydi Hadith 1314 in Urdu