علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
(جمعہ کے دن غسل اور گناہوں کی مغفرت کی روایت)
حدیث نمبر: 138
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدَ بْنَ عَجْلانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ أُرَاهُ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَدِيعَةَ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنِ اغْتَسَلَ فَأَحْسَنَ الْغُسْلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، أَوْ تَطَهَّرَ فَأَحْسَنَ الطُّهُورَ، ثُمَّ لَبِسَ مِنْ صَالِحِ ثِيَابِهِ، وَمَسَّ مَا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ مِنْ طِيبِ أَهْلِهِ، ثُمَّ رَاحَ إِلَى الْجُمُعَةِ، وَلَمْ يُفَرِّقْ بَيْنَ اثْنَيْنِ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَ الْجُمُعَتَيْنِ وَزِيَادَةُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ" .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص جمعہ کے دن غسل کرتے ہوئے اچھی طرح غسل کرے (راوی کو شک ہے شاید الفاظ یہ ہیں) طہارت حاصل کرتے ہوئے اچھی طرح طہارت حاصل کرے (یا اچھی طرح وضو کرے) پھر عمدہ کپڑے پہن کر جو اللہ تعالیٰ نے اس کے نصیب میں لکھا ہو وہ اپنے گھر میں موجود عمدہ خوشبو استعمال کرے جمعہ کے لیے جائے اور دو آدمیوں کے درمیان جدائی نہ ڈالے، تو اس شخص کے دو جمعوں کے درمیان اور مزید تین دن (یعنی دس دنوں کے) گناہوں کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 138]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى صحيحه، برقم: 1763، برقم: 1764، برقم: 1812، والحاكم فى ”مستدركه“، برقم: 1078، وابن ماجه فى ”سننه“، برقم: 1097، وأحمد فى مسنده، برقم: 21940، والطيالسي فى ”مسنده“، برقم: 479، وعبد الرزاق فى مصنفه، برقم: 5589»
الرواة الحديث:
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 138 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:138
فائدہ:
جمعہ کے دن غسل کی اہمیت ثابت ہوتی ہے، اور جمعہ کے دن خوشبو لگانا بھی مسنون ہے، اور ہر چیز اپنی ہی استعمال کرنی چاہیے، بطور ضرورت کسی سے چیز مانگ لینا درست ہے لیکن حتی الوسع پر ہیز کرنا چاہیے۔ عسل جمعه راجح قول کے مطابق مستحب ہے۔
جمعہ کے دن غسل کی اہمیت ثابت ہوتی ہے، اور جمعہ کے دن خوشبو لگانا بھی مسنون ہے، اور ہر چیز اپنی ہی استعمال کرنی چاہیے، بطور ضرورت کسی سے چیز مانگ لینا درست ہے لیکن حتی الوسع پر ہیز کرنا چاہیے۔ عسل جمعه راجح قول کے مطابق مستحب ہے۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 138]
Musnad al-Humaydi Hadith 138 in Urdu
عبد الله بن وديعة الأنصاري ← أبو ذر الغفاري