مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 548
حدیث نمبر: 548
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا جَعْفَرُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي , أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ ، يَقُولُ: " مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَغَلامٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَحَمَلَنَا عَلَى دَابَّةٍ فَكُنَّا ثَلاثَةً" .
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے میں اور بنو عبدالمطلب سے تعلق رکھنے والا ایک لڑکا وہاں موجود تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سواری پر ہمیں سوار کر لیا تو ہم تین افراد ہو گئے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 548]
تخریج الحدیث: «إسناده جيد وأخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6791، والبزار فى «مسنده» برقم: 2246، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14783، 14786، 14788»
الحكم على الحديث:
إسناده جيد
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن جعفر الهاشمي، أبو جعفر | صحابي | |
👤←👥خالد بن سارة القرشي خالد بن سارة القرشي ← عبد الله بن جعفر الهاشمي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥جعفر بن خالد القرشي جعفر بن خالد القرشي ← خالد بن سارة القرشي | ثقة | |
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد سفيان بن عيينة الهلالي ← جعفر بن خالد القرشي | ثقة حافظ حجة |
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 548 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:548
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ سواری کے جانوروں پر سواری کرنا درست ہے، اس سلسلے میں جانور کی صحت کا بھی خیال رکھا جائے، وہ جتنا بوجھ آسانی سے اٹھا سکتا ہو اتنا ہی اس پر لادا جائے، کیونکہ جانور پر ظلم کرنا حرام ہے۔
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ سواری کے جانوروں پر سواری کرنا درست ہے، اس سلسلے میں جانور کی صحت کا بھی خیال رکھا جائے، وہ جتنا بوجھ آسانی سے اٹھا سکتا ہو اتنا ہی اس پر لادا جائے، کیونکہ جانور پر ظلم کرنا حرام ہے۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 548]
Musnad al-Humaydi Hadith 548 in Urdu
خالد بن سارة القرشي ← عبد الله بن جعفر الهاشمي