مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 921
حدیث نمبر: 921
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ ، قَالَ: جُرِحَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ يَوْمَ حُنَيْنٍ، فَمَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا غُلامٌ، وَهُوَ يَقُولُ:" مَنْ يَدُلُّ عَلَى رَحْلِ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ؟" فَخَرَجْتُ أَسْعى بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا أَقُولُ: مَنْ يَدُلُّ عَلَى رَحْلِ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ؟ حَتَّى أَتَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُسْتَنِدٌ إِلَى رَحْلٍ قَدْ أَصَابَتْهُ جِرَاحَةٌ، فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَهُ وَدَعَا لَهُ، قَالَ:" وَأَرَى فِيهِ وَنَفَثَ عَلَيْهِ" .
سیدنا عبدالرحمٰن بن اظہر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ زخمی ہو گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے میں اس وقت کم سن لڑکا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرما رہے تھے: ”کون شخص خالد بن ولید کی رہائشی جگہ تک مجھے لے کر جائے گا؟“ تو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے دوڑتا ہوا گیا۔ میں یہ کہتا جا رہا تھا: کون شخص سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی رہائشی جگہ تک پہنچائے گا؟ یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے وہ اس وقت پالان کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ انہیں زخم لاحق ہوئے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف فرما ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دعائے رحمت کی۔ (راوی کہتے ہیں) میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دم کیا (یا ان پر لعاب دہن لگایا)۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 921]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7090، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17085، 19394»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الرحمن بن الأزهر الزهري، أبو جبيرة، أبو جبير | صحابي | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← عبد الرحمن بن الأزهر الزهري | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥معمر بن أبي عمرو الأزدي، أبو عروة معمر بن أبي عمرو الأزدي ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة ثبت فاضل | |
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد سفيان بن عيينة الهلالي ← معمر بن أبي عمرو الأزدي | ثقة حافظ حجة |
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 921 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:921
فائدہ:
اس حدیث میں میں ذکر ہے کہ جنگ میں زخمی ہونے والے انسان کو دعائے خیر دینی چاہیے، اور بیمار انسان کو دم بھی کرنا چاہیے۔
اس حدیث میں میں ذکر ہے کہ جنگ میں زخمی ہونے والے انسان کو دعائے خیر دینی چاہیے، اور بیمار انسان کو دم بھی کرنا چاہیے۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 920]
محمد بن شهاب الزهري ← عبد الرحمن بن الأزهر الزهري