🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
719. إِنَّا لَا نَسْتَعْمِلُ عَلَى عَمَلِنَا مَنْ أَرَادَهُ
بے شک ہم اپنے کام (منصب امارت) پر ایسے شخص کو مقرر نہیں کرتے جو اس کا ارادہ رکھتا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1134
1134 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُقْرِئُ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ، ثنا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: أَقْبَلَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعِي رَجُلَانِ مِنَ الْأَشْعَرِيِّينَ، فَقَالَ «يَا أَبَا مُوسَى - أَوْ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ - إِنَّا لَا نَسْتَعْمِلُ عَلَى عَمَلِنَا مَنْ أَرَادَهُ»
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میرے ساتھ اشعری قبیلے کے دو آدمی بھی تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے موسیٰ! یا فرمایا: اے عبد اللہ بن قیس! بے شک ہم اپنے کام پر ایسے شخص کو مقرر نہیں کرتے جو اس کا ارادہ رکھتا ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1134]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2261، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1733، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3579، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3391، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2093، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1048، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19817»
وضاحت: تشریح: -
یہ ایک طویل حدیث کا اختصار ہے مکمل حدیث یوں ہے: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میرے ساتھ دو اشعری آدمی بھی تھے، ایک میری دائیں جانب اور دوسرا بائیں جانب تھا، ان دونوں نے کسی منصب کا سوال کیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مسواک کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوموسیٰ! کیا کہتے ہو؟“ یا فرمایا: ”عبداللہ بن قیس! میں نے عرض کیا: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے، ان دونوں نے مجھے نہیں بتایا تھا کہ ان کے دل میں کیا ہے اور نہ مجھے یہ پتا تھا کہ یہ منصب کا سوال کریں گے۔ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: گویا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ کے ہونٹوں کے نیچے مسواک ہے جو گھس چکی ہے، آپ نے فرمایا: ”ہم اپنے کام پر ایسے شخص کو مقرر نہیں کرتے جو اس کا ارادہ رکھتا ہو۔۔۔۔۔۔“
اس حدیث مبارک میں ایک نہایت عمدہ قاعدہ بیان فرمایا گیا ہے کہ جو شخص از خود کوئی عہدہ و منصب طلب کرے اسے ہرگز نہ دو اور جو شخص اس سے بھاگے اسے دو بشرطیکہ وہ اس کا اہل ہو۔ اس میں حکمت یہ ہے کہ اگر مطالبے پر عہدہ دیا گیا تو اللہ کی طرف سے اعانت نہ ہوگی جیسا کہ سیدنا عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے۔ (دیکھیں صحیح مسلم: 1652) اور جب اعانت نہ ملی تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ شخص اس کا اہل نہیں ہے لہٰذا ایسے نااہل شخص کو عہدہ دینا حماقت ہے۔
لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ کسی حق دار کو محض مطالبہ کی وجہ سے اس کے حق سے محروم کر دیا جائے بلکہ اگر کوئی شخص کسی عہدے کا اہل ہو جبکہ وہ عہدہ نا اہل لوگوں کے پاس ہو تو ایسی صورت میں اسے عہدہ دینا ضروری ہے خواہ اس کی طرف سے مطالبہ آئے یا نہ آئے جیسا کہ سیدنا یوسف صدیق علیہ السلام نے شاہ مصر سے اپنے لیے حکومتی عہد ہ طلب کیا تھا اور قرآن میں اللہ تعالیٰ ٰ کا فرمان بھی ہے:
﴿إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَىٰ أَهْلِهَا﴾ (النساء: 58)
”بے شک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم امانتیں ان کے اہل کے سپرد کر دو۔“

الحكم على الحديث:
صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو موسى الأشعريصحابي مشهور
👤←👥أبو بردة بن أبي موسى الأشعري
Newأبو بردة بن أبي موسى الأشعري ← أبو موسى الأشعري
ثقة
👤←👥حميد بن هلال العدوي
Newحميد بن هلال العدوي ← أبو بردة بن أبي موسى الأشعري
ثقة عالم
👤←👥قرة بن خالد السدوسي
Newقرة بن خالد السدوسي ← حميد بن هلال العدوي
ثقة ضابط
👤←👥أبو بحر البكراوي
Newأبو بحر البكراوي ← قرة بن خالد السدوسي
ضعيف
👤←👥يحيى بن حكيم المقوم
Newيحيى بن حكيم المقوم ← أبو بحر البكراوي
ثقة حافظ عابد مصنف
👤←👥البزار
Newالبزار ← يحيى بن حكيم المقوم
الحافظ
👤←👥محمد بن عبد الله بن زكريا النيسابوري
Newمحمد بن عبد الله بن زكريا النيسابوري ← البزار
الشيخ الإمام المعمر الفقيه
👤←👥محمد بن جعفر ابن النجار التميمي
Newمحمد بن جعفر ابن النجار التميمي ← محمد بن عبد الله بن زكريا النيسابوري
مسند العراق
Musnad al-Shihab Hadith 1134 in Urdu