الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
755. لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ
جس نے قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھا وہ ہم میں سے نہیں
حدیث نمبر: 1202
1202 - وأنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ، أَيْضًا، أنا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ، نا عَاصِمٌ، نا اللَّيْثُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَهِيكٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ»
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں: ”جس نے قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھا وہ ہم میں سے نہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1202]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه أبو داود: 1469، 1470، أحمد: 1/ 172، دارمي: 3488، فضائل القرآن لابي عبيد، ص: 109»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث کا ایک معنی تو یہی ہے جو امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا ہے اور دوسرا معنی آواز کی تحسین ہے یعنی قرآن مجید کو خوش الحانی اور عمدہ آواز میں پڑھا جائے۔ اکثر علماء یہی معنی بیان کرتے ہیں، حدیث سے بھی اسی معنی کو تقویت ملتی ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے اتنی توجہ سے کسی چیز کو نہیں سنا جتنا اس نے اپنے نبی کو خوش الحافی کے ساتھ بآواز بلند قرآن پڑھتے سنا ہے۔“ [بخاري: 7544]
حدیث میں یہ بھی ہے کہ قرآن کو اپنی آوازوں کے ساتھ مزین کرو۔“ [أبو داود: 1468، وسنده صحيح]
ایک اور حدیث ہے کہ اپنی آوازوں سے قرآن کو حسین بناؤ کیونکہ اچھی آواز قرآن کے حسن میں اضافہ کرتی ہے۔“ [دارمي: 3501، حاكم: 575/1، وسنده حسن]
قرآن میں خوش الحانی تبھی آسکتی ہے جب تلفظ کا خیال رکھتے ہوئے بلند آواز میں اسے پڑھا جائے۔ ابن ابی ملیکہ سے پوچھا: گیا کہ اگر کسی کی آواز میں خوبصورتی نہ ہو تو؟ انہوں نے کہا: جہاں تک ممکن ہو آواز کو خوبصورت بناؤ۔“ [أبو داود: 1471، وسنده صحيح]
اس حدیث کا ایک معنی استغناء بھی ہے یعنی جو شخص قرآن پڑھ کر اور اس کا علم حاصل کر کے بھی دنیا سے بے نیاز نہ ہوا وہ ہم میں سے نہیں۔ واللہ اعلم
حدیث میں آمدہ وعید کا مطلب یہ نہیں کہ ایسا انسان دین اسلام سے خارج ہے بلکہ قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھنے والا نبی کے طریقے پر نہیں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو خوش الحانی سے قرآن پڑھا کرتے تھے جیسا کہ صحیح احادیث میں ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥سعد بن أبي وقاص | أحد العشرة ، وأول من رمى بسهم في سبيل الله | |
👤←👥عبد الرحمن بن السائب بن أبي نهيك المخزومي عبد الرحمن بن السائب بن أبي نهيك المخزومي ← سعد بن أبي وقاص | مقبول | |
👤←👥ابن أبي مليكة ابن أبي مليكة ← عبد الرحمن بن السائب بن أبي نهيك المخزومي | ثقة فقيه | |
👤←👥الليث بن سعد الليث بن سعد ← ابن أبي مليكة | ثقة ثبت ، فقيه إمام مشهور | |
👤←👥عاصم بن علي الواسطي عاصم بن علي الواسطي ← الليث بن سعد | صدوق ، ربما وهم | |
👤←👥محمد بن يحيى بن سليمان الوراق محمد بن يحيى بن سليمان الوراق ← عاصم بن علي الواسطي | صدوق | |
👤←👥محمد بن أحمد بن عبد الله الذهلي محمد بن أحمد بن عبد الله الذهلي ← محمد بن يحيى بن سليمان الوراق | ثقة | |
👤←👥ابن الطفال محمد بن الحسين بن محمد ابن الطفال محمد بن الحسين بن محمد ← محمد بن أحمد بن عبد الله الذهلي | الشيخ الإمام الثقة |
Musnad al-Shihab Hadith 1202 in Urdu
عبد الرحمن بن السائب بن أبي نهيك المخزومي ← سعد بن أبي وقاص