🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
87. الْمُؤْمِنُ أَخُو الْمُؤْمِنِ
مؤمن مؤمن کا بھائی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 126
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ: ”مؤمن مؤمن کا بھائی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 126]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الادب المفرد:3464»
وضاحت: تشریح:
اس حدیث مبارک میں ایک مومن کو دوسرے مومن کا بھائی کہا: گیا ہے اور اللہ تعالیٰ ٰ کا بھی یہی فرمان ہے:
﴿إِنَّمَا ٱلْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌۭ﴾ (الحجرات: ۱۰) ”در حقیقت سب مؤمن بھائی بھائی ہیں۔“
پتا چلا کہ دنیا بھر کے مومنین خواہ کوئی گورا ہو یا کالا، عربی ہو یا عجمی، آقا ہو یا غلام، تمام مومنین آپس میں بھائی ہیں، ہر مومن دوسرے مومن کو اپنا بھائی سمجھے، اس کے دکھ درد میں شریک ہو اور جہاں تک ممکن ہو اپنے بھائی کی مدد کرے۔
حدیث میں آتا ہے: ”تم باہم حسد نہ کرو ایک دوسرے کو دھوکا نہ دو، آپس میں بغض نہ رکھو، ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو اور نہ تم میں سے کوئی کسی کی بیع پر بیع کرے اور اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ، مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، وہ (اپنے) اس (بھائی) پر ظلم نہیں کرتا، اسے ذلیل ورسوا نہیں کرتا اور نہ ہی اسے حقیر سمجھتا ہے، تقویٰ یہاں ہے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تین مرتبہ فرمایا کہ تقوی ٰیہاں ہے، آدمی کے شر کے لیے یہی بات کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے، ہر ایک مسلمان پر دوسرے مسلمان کا خون، مال اور آبرو حرام ہے۔“ (مسلم: 2564)

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيالصحابي الجليل ، حافظ الصحابة
👤←👥الوليد بن رباح الدوسي
Newالوليد بن رباح الدوسي ← أبو هريرة الدوسي
صدوق
👤←👥كثير بن زيد السهمي
Newكثير بن زيد السهمي ← الوليد بن رباح الدوسي
صدوق يخطئ
👤←👥سليمان بن بلال القرشي
Newسليمان بن بلال القرشي ← كثير بن زيد السهمي
ثقة
👤←👥منصور بن سلمة بن عبد العزيز
Newمنصور بن سلمة بن عبد العزيز ← سليمان بن بلال القرشي
ثقة ثبت حافظ
👤←👥عباس الدوري
Newعباس الدوري ← منصور بن سلمة بن عبد العزيز
ثقة حافظ
👤←👥أبو سعيد ابن الاعرابي
Newأبو سعيد ابن الاعرابي ← عباس الدوري
حافظ، ثقة، صدوق، له أوهام
👤←👥عبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي
Newعبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي ← أبو سعيد ابن الاعرابي
الإمام المحدث الصدوق
Musnad al-Shihab Hadith 126 in Urdu