🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
819. نِعِمَّا بِالْمَالِ الصَّالِحِ لِلرَّجُلِ الصَّالِحِ
نیک آدمی کے لیے حلال مال کیا ہی اچھی چیز ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1315
1315 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْبَزَّازُ، ثنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ سَلَّامٍ، قَالَ: ثنا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ، عَنْ مُوسَى بْنِ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نِعِمَّا بِالْمَالِ الصَّالِحِ لِلرَّجُلِ الصَّالِحِ» مُخْتَصَرٌ
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیک آدمی کے لیے حلال مال کیا ہی اچھی چیز ہے۔“ یہ حدیث مختصر ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1315]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أحمد:، الادب المفرد: 299، ابويعلي: 7336»
وضاحت: تشریح: -
مکمل حدیث یوں ہے: سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف پیغام یہ بھیجا اور مجھے حکم فرمایا کہ میں اپنے کپڑے اور ہتھیار لے کر آپ کی خدمت میں پہنچ جاؤں چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا، میں آپ کے پاس آیا اس وقت آپ وضو کر رہے تھے آپ نے میری طرف نگاہ اٹھائی پھر نیچے کر لی اور فرمایا: ”عمرو! میں چاہتا ہوں کہ تمہیں ایک لشکر کا امیر بنا کر بھیجوں، اللہ تمہیں مال غنیمت سے نوازے اور میں تمہارے لیے اچھے مال کی بڑی رغبت رکھتا ہوں۔“ میں نے عرض کیا: میں مال کی رغبت کی وجہ سے مسلمان نہیں ہوا، میں تو صرف اسلام میں رغبت رکھتے ہوئے مسلمان ہوا ہوں تا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں آجاؤں۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمرو! نیک آدمی کے لیے حلال مال کیا ہی اچھی چیز ہے۔“
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حلال مال نیک انسان کے لیے اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ یہ نیک اعمال کو سرانجام دینے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور حقیقت بھی یہی ہے کہ انسان جو عبادات مال داری کی حالت میں کر سکتا ہے جیسے صدقہ و خیرات، جہاد اور تعلیم و تبلیغ دین وغیرہ ان کا مفلسی میں ہونا بے حد مشکل ہے لہٰذا یہ مال اللہ تعالیٰ ٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عمرو بن العاص بن وائل السهميالصحابي المشهور
👤←👥علي بن رباح اللخمي
Newعلي بن رباح اللخمي ← عمرو بن العاص بن وائل السهمي
ثقة
👤←👥موسى بن علي اللخمي
Newموسى بن علي اللخمي ← علي بن رباح اللخمي
صدوق ربما أخطأ
👤←👥سعيد بن عبد الرحمن الجمحي
Newسعيد بن عبد الرحمن الجمحي ← موسى بن علي اللخمي
صدوق له أوهام ، وأفرط ابن حبان في تضعيفه
👤←👥أبو عبيد القاسم بن سلام
Newأبو عبيد القاسم بن سلام ← سعيد بن عبد الرحمن الجمحي
ثقة فاضل ، مصنف
👤←👥علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي
Newعلي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي ← أبو عبيد القاسم بن سلام
👤←👥أبو سعيد ابن الاعرابي
Newأبو سعيد ابن الاعرابي ← علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي
حافظ، ثقة، صدوق، له أوهام
👤←👥عبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي
Newعبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي ← أبو سعيد ابن الاعرابي
الإمام المحدث الصدوق
Musnad al-Shihab Hadith 1315 in Urdu