الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
846. مَثَلُ الْقُرْآنِ مَثَلُ الْإِبِلِ الْمُعَلَّقَةِ إِنْ عَقَلَهَا صَاحِبُهَا أَمْسَكَهَا
قرآن کی مثال اس اونٹ کی مانند ہے جس کا گھٹنا بندھا ہوا ہو، اگر اس کا مالک اسے باندھے رکھے تو اسے روکے رکھے گا
حدیث نمبر: 1370
1370 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عِيسَى بْنِ مَعْرُوفٍ، أبنا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، أبنا أَبُو الْعَلَاءِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْكُوفِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَثَلُ الْقُرْآنِ مَثَلُ الْإِبِلِ الْمُعَلَّقَةِ إِنْ عَقَلَهَا صَاحِبُهَا أَمْسَكَهَا، وَإِنْ تَرَكَهَا ذَهَبَتْ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن کی مثال اس اونٹ کی مانند ہے جس کا گھٹنا بندھا ہوا ہو، اگر اس کا مالک اسے باندھے رکھے تو اسے روکے رکھے گا اور اگر اسے چھوڑ دے تو وہ (بھاگ کر) چلا جائے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1370]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5031، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 789، ومالك فى «الموطأ» برقم: 435، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3783، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4756»
وضاحت: تشریح: -
بخاری و مسلم کی روایت یوں ہے: ”قرآن پڑھنے والے کی مثال اس شخص کی مانند ہے جس کے اونٹ بندھے ہوئے ہوں اگر وہ ان کا خیال رکھے گا تو انہیں روکے رکھے گا اور اگر انہیں (کھلا) چھوڑ دے گا تو وہ (بھاگ کر) چلے جائیں گے۔“
مطلب یہ ہے کہ جب تک قرآن مجید کی تلاوت کی جاتی رہے گی وہ یاد رہے گا اور جب اس کی تلاوت چھوڑ دی جائے گی تو وہ بھول جائے گا۔ اس لیے قرآن مجید کو مسلسل پڑھتے رہنا چاہیے بالخصوص حفاظ کرام کو چاہیے کہ حفظ کرنے کے بعد روزانہ با قاعدگی کے ساتھ اسے پڑھا کریں کیونکہ اگر منزل با قاعدگی سے نہ پڑھی جائے تو قرآن مجید بھول جاتا ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عمر بن الخطاب | أحد المكثرين من الصحابة والعبادلة ، وكان من أشد الناس اتباعا للأثر | |
👤←👥نافع مولى ابن عمر نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر بن الخطاب | ثقة ثبت فقيه مشهور | |
👤←👥عبيد الله بن عمر العمري عبيد الله بن عمر العمري ← نافع مولى ابن عمر | ثقة ثبت | |
👤←👥سليمان بن حيان الأحمر سليمان بن حيان الأحمر ← عبيد الله بن عمر العمري | صدوق يخطئ | |
👤←👥أبو بكر ابن أبي شيبة أبو بكر ابن أبي شيبة ← سليمان بن حيان الأحمر | ثقة حافظ ، صاحب تصانيف | |
👤←👥الوكيعي محمد بن أحمد بن جعفر الذهلي الوكيعي محمد بن أحمد بن جعفر الذهلي ← أبو بكر ابن أبي شيبة | ثقة ثبت | |
👤←👥الحسن بن رشيق العسكري الحسن بن رشيق العسكري ← الوكيعي محمد بن أحمد بن جعفر الذهلي | محدث صادق | |
👤←👥علي بن عيسى بن معروف الهمداني علي بن عيسى بن معروف الهمداني ← الحسن بن رشيق العسكري |
Musnad al-Shihab Hadith 1370 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر بن الخطاب