الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
116. الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ
مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں
حدیث نمبر: 167
167 - أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، نا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، نا شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: سَمِعْتُ سَيْفًا، يُحَدِّثُ، عَنْ رُشَيْدٍ الْهَجَرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قِيلَ لَهُ: حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ»
رشید ہجری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے کہا: ہمیں وہ حدیث سنائیں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو تو انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ ہوں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 167]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أحمد: 1952» سیف مجہول، رشید ضعیف اور اس کا والد مجہول ہے۔
وضاحت: فائدہ:
عامر شعمی کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی آیا اس وقت ان کے پاس لوگ بیٹھے تھے وہ ان کی گردنیں پھلانگنے لگا تو لوگوں نے اسے منع کیا سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اسے چھوڑ دو، وہ آکر ان کے پاس بیٹھ گیا اور کہنے لگا: مجھے کوئی ایسی حدیث سنائیے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (سن کر) محفوظ کی ہو۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ ”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں اور مہاجر وہ ہے جو اللہ کی منع کردہ چیزوں کو چھوڑ دے“۔ (أحمد: 193/2، صحیح)

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عمرو بن العاص | أحد السابقين ، المكثرين من الصحابة ، وأحد العبادلة الفقهاء | |
👤←👥هلال والد رشيد الهجري هلال والد رشيد الهجري ← عبد الله بن عمرو بن العاص | ||
👤←👥رشيد الهجري رشيد الهجري ← هلال والد رشيد الهجري | ||
👤←👥سيف بياع السابري عن رشيد الهجري سيف بياع السابري عن رشيد الهجري ← رشيد الهجري | ||
👤←👥الحكم بن عتيبة الكندي الحكم بن عتيبة الكندي ← سيف بياع السابري عن رشيد الهجري | ثقة ثبت فقيه ، إلا أنه ربما دلس | |
👤←👥شعبة بن الحجاج شعبة بن الحجاج ← الحكم بن عتيبة الكندي | ثقة حافظ , متقن | |
👤←👥عاصم بن علي الواسطي عاصم بن علي الواسطي ← شعبة بن الحجاج | صدوق ، ربما وهم | |
👤←👥علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي ← عاصم بن علي الواسطي | ||
👤←👥أحمد بن إبراهيم بن محمد السكري أحمد بن إبراهيم بن محمد السكري ← علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي | الإمام الحجة | |
👤←👥عبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي عبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي ← أحمد بن إبراهيم بن محمد السكري | الإمام المحدث الصدوق |
Musnad al-Shihab Hadith 167 in Urdu
هلال والد رشيد الهجري ← عبد الله بن عمرو بن العاص