الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
127. الْمَرْءُ عَلَى دِينِ خَلِيلِهِ
انسان اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے
حدیث نمبر: 188
188 - أنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ النَّخَعِيُّ، أنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، نا أَبُو عُبَيْدٍ، نا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْمَرْءُ عَلَى دِينِ خَلِيلِهِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انسان اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 188]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أبو داود: 4833، وترمذي: 2378، وأحمد: 2/ 303»
وضاحت: تشریح:
اس حدیث مبارک میں بتایا گیا ہے کہ انسان اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے لہٰذا دوستی لگانے سے قبل یہ اچھی طرح دیکھ سوچ لیں کہ آپ کس سے دوستی لگا رہے ہیں۔ دین سے مراد ملت و مذہب اور سیرت و اخلاق ہیں یعنی جو شخص کسی کو اپنا دلی دوست بنا تا ہے تو عموماً وہ اسی کے رنگ میں رنگا جاتا ہے، اسی کے عقائد ونظریات اور اسی کی سیرت و کردار کو اختیار کر لیتا ہے۔ اس لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا کہ دوستی لگانے سے قبل اچھی طرح دیکھ لو کہ کس سے دوستی لگا رہے ہو۔
بڑی مشہور کہاوت ہے: صحبت صالح ترا صالح کنند۔ صحبت طالح ترا طالح کند۔ اچھے انسان کی صحبت تجھے اچھا اور برے کی صحبت تجھے برا بنا دے گی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی خوبصورت مثال کے ذریعے اس بات کو واضح فرمایا ہے چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے: ”اچھی اور بری صحبت کی مثال عطر فروش اور لوہے کی بھٹی جلانے والے کی طرح ہے۔ عطر فروش یا خود تجھے کچھ دے دے گا یا تو اس سے (عطر) خرید لے گا یا پھر کم از کم تجھے اس سے خوشبو آتی رہے گی اور جو لوہے کی بھٹی جلانے والا ہے اس کے پاس بیٹھنے سے تیرے کپڑے جل جائیں گے یا کم از کم تجھے بد بو اور دھواں ضرور آئے گا۔“ (بخاری: 5534)
پتا چلا کہ دوست اچھا ہو تو خیر ہی خیر ہے اور اگر برا ہو تو شر ہی شر ہے لہٰذا دوست اسے بنانا چاہیے جو نیک ہو، جس کا دین کفر و شرک اور ہر طرح کی بدعات وخرافات سے پاک ہو۔ کافر اور بدعتی و فاسق فاجر کو کبھی بھی اپنا دلی دوست نہ بنائیں۔ پنجابی کا شعر ہے:
نیکاں دے لڑ لگیاں میرے جھولی پھل پئے
بد نیکاں دے لڑ لگیاں میرے اگلے وی ڈھل گئے
”نیک لوگوں سے دوستی لگائی تو مجھے پھول ملے اور بروں کو دوست بنایا تو نئے پھول تو کیا ملنے تھے پہلے جوتھے وہ بھی گر گئے۔“

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | الصحابي الجليل ، حافظ الصحابة | |
👤←👥موسى بن وردان المدني موسى بن وردان المدني ← أبو هريرة الدوسي | صدوق ربما أخطأ | |
👤←👥زهير بن محمد التميمي زهير بن محمد التميمي ← موسى بن وردان المدني | ثقة ، إلا أن رواية أهل الشام عنه غير مستقيمة ، فضعف بسببها | |
👤←👥عبد الرحمن بن مهدي عبد الرحمن بن مهدي ← زهير بن محمد التميمي | ثقة ثبت حافظ ، عارف بالرجال والحديث | |
👤←👥أبو عبيد القاسم بن سلام أبو عبيد القاسم بن سلام ← عبد الرحمن بن مهدي | ثقة فاضل ، مصنف | |
👤←👥علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي ← أبو عبيد القاسم بن سلام | ||
👤←👥أبو سعيد ابن الاعرابي أبو سعيد ابن الاعرابي ← علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي | حافظ، ثقة، صدوق، له أوهام | |
👤←👥عبد الرحمن بن محمد النخعي عبد الرحمن بن محمد النخعي ← أبو سعيد ابن الاعرابي |
Musnad al-Shihab Hadith 188 in Urdu
موسى بن وردان المدني ← أبو هريرة الدوسي