الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ
اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے
حدیث نمبر: 2
2 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُوسَى بْنِ الْحُسَيْنِ الْمَعْرُوفُ بِابْنِ السِّمْسَارِ بِدِمَشْقَ، ثنا أَبُو زَيْدٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفَرَبْرِيُّ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ، عَنْ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّةِ وَلِكُلِّ امْرِئٍ مَا نَوَى فَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ فَهِجْرَتُهُ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ، وَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ لِدُنْيَا يُصِيبُهَا أَوِ امْرَأَةٍ يَتَزَوَّجُهَا فَهِجْرَتُهُ إِلَى مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ»
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمام اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اور ہر انسان کے لیے وہی ہے جس کی اس نے نیت کی، چنانچہ جس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہو تو اس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہے اور جس کی ہجرت دنیا کے حصول یا کسی عورت سے نکاح کی غرض سے ہو تو اس کی ہجرت اسی کی طرف ہے جس کی طرف اس نے ہجرت کی۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 2]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري 54، أخرجه مسلم 1907، الترمذي: 1647، النسائي: 3467»
وضاحت: تشریح- یہ حدیث مبارک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جوامع الکلم میں سے ہے، اس کا شمار ان احادیث میں ہوتا ہے جو اسلام کی اساس اور بنیاد ہیں، اس میں بتایا گیا ہے کہ تما م اعمال کا دارومدار اور انحصار نیت پر ہے، انسان کو اس کی نیت کا پھل ملے گا، نیت اچھی ہو تو پھل بھی اچھا اور اگر نیت بری ہے تو پھل بھی برا ملے گا۔ اور یہ بھی یاد رہے کہ نیت کا محل دل ہے۔ دل کے ارادے کا نام نیت ہے زبان سے اس کا تعلق نہیں۔ زبان سے ادا کیے ہوئے الفاظ نیت نہیں قول کہلاتے ہیں۔
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عمر بن الخطاب | أمير المؤمنين مشهور جم المناقب | |
👤←👥علقمة بن وقاص العتواري علقمة بن وقاص العتواري ← عمر بن الخطاب | ثقة ثبت | |
👤←👥محمد بن إبراهيم بن الحارث التيمي محمد بن إبراهيم بن الحارث التيمي ← علقمة بن وقاص العتواري | ثقة له أفراد | |
👤←👥يحيى بن سعيد الأنصاري يحيى بن سعيد الأنصاري ← محمد بن إبراهيم بن الحارث التيمي | ثقة ثبت | |
👤←👥مالك بن أنس مالك بن أنس ← يحيى بن سعيد الأنصاري | الفقيه ، إمام دار الهجرة ، رأس المتقنين ، وكبير المتثبتين | |
👤←👥عبد الله بن مسلمة القعنبي عبد الله بن مسلمة القعنبي ← مالك بن أنس | ثقة عابد | |
👤←👥البخاري البخاري ← عبد الله بن مسلمة القعنبي | جبل الحفظ وإمام الدنيا في فقه الحديث | |
👤←👥محمد بن يوسف الفربري محمد بن يوسف الفربري ← البخاري | ثقة | |
👤←👥أبو زيد المروزي الفقيه أبو زيد المروزي الفقيه ← محمد بن يوسف الفربري | ||
👤←👥علي بن موسى بن الحسين ابن السمسار علي بن موسى بن الحسين ابن السمسار ← أبو زيد المروزي الفقيه | مسند دمشق في وقته، حدث بصحيح البخاري، له سماعات عالية |
Musnad al-Shihab Hadith 2 in Urdu
علقمة بن وقاص العتواري ← عمر بن الخطاب