🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
145. أَوَّلُ مَا يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي الدِّمَاءِ
قیامت کے دن لوگوں کے درمیان سب سے پہلے خونوں کے بارے میں فیصلے ہوں گے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 212
212 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الشَّاهِدُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَحْمَدَ الصُّوفِيُّ الْقَزْوِينِيُّ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ الْفِهْرِيُّ، ثنا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، ح وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمَوْصِلِيُّ، ثنا أَبُو الطَّيِّبِ عُثْمَانُ بْنُ الْمُنْتَابِ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ، حَدَّثَنِي الْحُسَيْنُ هُوَ ابْنُ الْحَسَنِ أبنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ، كُلُّهُمْ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَوَّلُ مَا يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي الدِّمَاءِ»
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن لوگوں کے درمیان سب سے پہلے خونوں کے بارے میں فیصلے ہوں گے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 212]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه البخاري: 6533، ومسلم: 1678، وترمذي: 1397، وابن ماجه: 2615»
وضاحت: تشریح:
مطلب یہ ہے کہ قیامت کے دن حقوق العباد میں سے جس چیز کا سب سے پہلے فیصلہ ہوگا وہ انسان کے خون کا فیصلہ ہوگا اور حقوق اللہ میں سے جس چیز کے بارے میں سب سے پہلے سوال ہوگا وہ نماز ہے۔ اس سے پتا چلا کہ انسانی جان اللہ تعالیٰ کے نزدیک کتنی اہم ہے کیونکہ ابتدا عموماً اسی چیز سے کی جاتی ہے جو بہت زیادہ اہم ہو تو انسانی جان بھی چونکہ اللہ تعالیٰ ٰ کے نزدیک بہت اہم ہے اس لیے قیامت کے دن سب سے پہلے اسی کے بارے میں فیصلہ ہوگا اور جس نے کسی کا ناحق خون بہایا ہوگا وہ اپنے جرم کی سزا بھگتے گا۔ اس گناہ کی سنگینی کے لیے درج ذیل احادیث پر غور کریں:
① مومن اپنے دین میں بڑھتا رہتا ہے جب تک کہ کسی حرام خون کا ارتکاب نہ کرے۔ (بخاری: 6862)
② آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روز قیامت مقتول قاتل کو لے کر آئے گا اس (قاتل) کی پیشانی اور اس کا سر مقتول کے ہاتھ میں ہوگا اور اس کی رگوں سے خون بہہ رہا ہوگا اور کہے گا: رب جی! اس نے مجھے کیوں قتل کیا؟ حتی کہ وہ اسے عرش کے قریب لے جائے گا“۔ [الترمذي: 3029، صحيح]
③ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روز قیامت مقتول اپنے قاتل کو لے کر آئے گا اور کہے گا: (رب جی!) اس سے پوچھیں کہ اس نے مجھے قتل کیوں کیا؟ تو وہ کہے گا: میں نے اسے فلاں کی سلطنت / فلاں کی مدد سے قتل کیا۔ سیدنا جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ظالم کی اعانت سے بچو۔ [نسائي: 2003، صحيح]
④ سعید بن مسیب نے کہا: کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کے قتل کے بدلے میں پانچ یا سات آدمیوں کو قتل کیا انہوں نے اسے دھو کے سے قتل کیا تھا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر اس کے قتل پر صنعاء کے تمام لوگ بھی مجتمع ہوتے تو میں (اس کے بدلے میں) سب کو قتل کر دیتا۔ [الموطا: 1988، مشكاة المصابيح: 3281، صحيح]
ان احادیث سے یہ بات بخوبی سمجھ میں آرہی ہے کہ انسانی جان کی اللہ تعالیٰ ٰ کے ہاں کیا قدر و منزلت ہے کہ جس نے دنیا میں کسی جان کو ناحق قتل کیا اسے قیامت کے دن کتنی مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ قرآن مجید میں ہے:
﴿مَن قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا﴾ (المائدة: 32) ”جو شخص کسی کو بغیر اس کے کہ اس نے کسی کو قتل کیا ہو یا زمین میں فساد پھیلایا ہو قتل کر ڈالے تو گویا اس نے تمام لوگوں کو قتل کیا اور جوشخص کسی کی جان بچائے اس نے گویا تمام لوگوں کی جان بچائی۔“
گویا ایک انسان کو ناحق قتل کرنا ایسے ہی ہے جیسے پوری انسانیت کو قتل کرنا ہے اور پھر اگر یہ جان مومن کی ہو تو اس گناہ کی سنگینی اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ سورۃ النساء میں ہے:
﴿وَمَن يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا﴾ (‎النساء: 93) ا
”ور جو کوئی کسی مومن کو قصد ا قتل کر ڈالے اس کی سزا دوزخ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اس پر اللہ کا غضب ہے اور اس پر اس نے لعنت کی ہے اور اس کے لیے بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے۔“
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ”اللہ تعالیٰ ٰ کے ہاں پوری دنیا کا تباہ و برباد ہو جانا ایک مسلمان آدمی کے قتل کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے۔“ [الترمذي: 1395، حسن]
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: امید ہے کہ اللہ ہر گناہ معاف فرما دے گا بجز اس شخص کے جو حالت شرک میں فوت ہو اور جس نے عمداً کسی مومن کو قتل کیا ہو۔“ [أبو داود: 4270،صحيح]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن مسعودمن السابقين الأولين ، ومن كبار العلماء من الصحابة ، مناقبه جمة
👤←👥شقيق بن سلمة
Newشقيق بن سلمة ← عبد الله بن مسعود
ثقة
👤←👥الأعمش
Newالأعمش ← شقيق بن سلمة
ثقة حافظ , عارف بالقراءات ورع لكنه يدلس
👤←👥محمد بن عبيد بن أبي أمية
Newمحمد بن عبيد بن أبي أمية ← الأعمش
ثقة يحفظ
👤←👥الحسين بن الحسن بن حرب السلمي
Newالحسين بن الحسن بن حرب السلمي ← محمد بن عبيد بن أبي أمية
صدوق
👤←👥يحيى بن محمد بن صاعد
Newيحيى بن محمد بن صاعد ← الحسين بن الحسن بن حرب السلمي
الإمام الحافظ، ومرة: الحافظ الحجة عني بالأثر، وجمع وصنف
👤←👥أبو الطيب عثمان بن المنتاب الهمذاني
Newأبو الطيب عثمان بن المنتاب الهمذاني ← يحيى بن محمد بن صاعد
👤←👥محمد بن الحسين بن سعدون الموصلي
Newمحمد بن الحسين بن سعدون الموصلي ← أبو الطيب عثمان بن المنتاب الهمذاني
👤←👥وكيع بن الجراح
Newوكيع بن الجراح ← محمد بن الحسين بن سعدون الموصلي
ثقة حافظ عابد
👤←👥يزيد بن خالد بن يزيد بن موهب
Newيزيد بن خالد بن يزيد بن موهب ← وكيع بن الجراح
ثقه عابد .
👤←👥محمد بن محمد بن إسحاق البصري
Newمحمد بن محمد بن إسحاق البصري ← يزيد بن خالد بن يزيد بن موهب
👤←👥حمد بن عبد الله الرازي
Newحمد بن عبد الله الرازي ← محمد بن محمد بن إسحاق البصري
👤←👥عبد العزيز بن عبد الرحمن القزويني
Newعبد العزيز بن عبد الرحمن القزويني ← حمد بن عبد الله الرازي
👤←👥شعبة بن الحجاج
Newشعبة بن الحجاج ← عبد العزيز بن عبد الرحمن القزويني
ثقة حافظ , متقن
👤←👥مسلم بن إبراهيم الشحام
Newمسلم بن إبراهيم الشحام ← شعبة بن الحجاج
ثقة مأمون مكثر ، عمي بآخره
👤←👥علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي
Newعلي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي ← مسلم بن إبراهيم الشحام
👤←👥أحمد بن إبراهيم بن محمد السكري
Newأحمد بن إبراهيم بن محمد السكري ← علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي
الإمام الحجة
👤←👥عبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي
Newعبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي ← أحمد بن إبراهيم بن محمد السكري
الإمام المحدث الصدوق
Musnad al-Shihab Hadith 212 in Urdu