🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
293. مَنْ أَهَانَ سُلْطَانَ اللَّهِ أَهَانَهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَكْرَمَ سُلْطَانَ اللَّهِ أَكْرَمَهُ اللَّهُ
جس نے اللہ کے سلطان کی اہانت و رسوائی کی اللہ اس کی اہانت و رسوائی کرے گا اور جس نے اللہ کے سلطان کی عزت کی اللہ اس کی عزت کرے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 419
419 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الشَّاهِدُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا حُمَيْدُ بْنُ مِهْرَانَ، ثنا سَعْدُ بْنُ أَوْسٍ الْعَبْدِيُّ، عَنْ زِيَادِ بْنِ كُسَيْبٍ الْعَدَوِيِّ , عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ، رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ أَهَانَ سُلْطَانَ اللَّهِ أَهَانَهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَكْرَمَ سُلْطَانَ اللَّهِ أَكْرَمَهُ اللَّهُ»
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جس نے اللہ کے سلطان کی اہانت و رسوائی کی اللہ اس کی اہانت و رسوائی کرے گا اور جس نے اللہ کے سلطان کی عزت کی اللہ اس کی عزت کرے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 419]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2224، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16756، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20762، 20825، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 928، والبزار فى «مسنده» برقم: 3670»
وضاحت: تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ جو شخص دنیا میں کسی نیک بادشاہ یا کسی بھی اہم عہدے پر فائز شخص کی بے عزتی اور رسوائی کرے، اللہ اسے ذلیل و رسوا کر کے رکھ دے گا اور جو کسی نیک بادشاہ یا کسی بھی اہم عہدے پر فائز شخص کی عزت کرے اللہ تعالیٰ ٰ اس کی عزت و بزرگی میں اضافہ کرے گا۔ اس سے پتا چلا کہ کسی بھی اہم عہدے پر فائز شخص کی اہانت کرنا جائز نہیں، اسے عزت دینی چاہیے بشرطیکہ وہ اللہ کی نازل کردہ شریعت کے مطابق اپنی ذمہ داری نبھا رہا ہو، کیونکہ وہ اللہ کا نمائندہ ہے، اس کے کندھے پر اللہ تعالیٰ نے ایک اہم ذمہ داری ڈال کر اسے عزت سے نوازا ہے۔
جیسا کہ اللہ تعالیٰ ٰ کا فرمان ہے: ﴿قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَن تَشَاءُ وَتَنزِعُ الْمُلْكَ مِمَّن تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ﴾ (آل عمران: 26)
”فرمادیجیے، اے اللہ! اے تمام جہان کے مالک! تو جسے چاہے بادشاہی دے اور جس سے چاہے بادشاہی چھین لے اور تو جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے تیرے ہی ہاتھ میں سب بھلائیاں ہیں بے شک تو ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔“
بتقاضائے بشریت اس سے بھی کوئی کمی کوتاہی ہو سکتی ہے لہٰذا اگر اس سے کوئی غلطی سرزد ہو جائے تو جذبہ خیر خواہی سے اس کی اصلاح کرنی چاہیے نہ کہ لوگوں میں اسے ذلیل و رسوا کرتا پھرے، دین اسلام ہمیں یہی درس دیتا ہے۔
حدیث کا پس منظر بھی ملاحظہ فرمالیں: زیاد بن کسیب عدوی کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ابن عامر کے منبر کے پاس بیٹھا تھا ابن عامر خطبہ دے رہے تھے اور انہوں نے باریک کپڑے پہن رکھے تھے (یہ دیکھ کر) ابوبلال کہنے لگے: ہمارے امیر کی طرف دیکھو اس نے فاسقوں کا لباس پہن رکھا ہے۔ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: خاموش رہو، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ ”جو شخص زمین میں اللہ کے سلطان کی اہانت کرتا ہے اللہ اسے ذلیل کرے گا۔“ [ترمذي: 2224، حسن ]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو بكرة الثقفيصحابي
👤←👥زياد بن كسيب العدوي
Newزياد بن كسيب العدوي ← أبو بكرة الثقفي
مقبول
👤←👥سعد بن أوس زوج نضرة بنت أبي نضرة
Newسعد بن أوس زوج نضرة بنت أبي نضرة ← زياد بن كسيب العدوي
صدوق له أغاليط
👤←👥حميد بن أبي حميد الخياط
Newحميد بن أبي حميد الخياط ← سعد بن أوس زوج نضرة بنت أبي نضرة
ثقة
👤←👥مسلم بن إبراهيم الشحام
Newمسلم بن إبراهيم الشحام ← حميد بن أبي حميد الخياط
ثقة مأمون مكثر ، عمي بآخره
👤←👥علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي
Newعلي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي ← مسلم بن إبراهيم الشحام
👤←👥أحمد بن إبراهيم بن محمد السكري
Newأحمد بن إبراهيم بن محمد السكري ← علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي
الإمام الحجة
👤←👥عبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي
Newعبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي ← أحمد بن إبراهيم بن محمد السكري
الإمام المحدث الصدوق
Musnad al-Shihab Hadith 419 in Urdu