🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
356. مَنْ لَعِبَ بِالنَّرْدَشِيرِ فَهُوَ كَمَنْ غَمَسَ يَدَهُ فِي لَحْمِ الْخِنْزِيرِ وَدَمِهِ
جو شخص نردشیر (چوسر) کھیلا وہ اس شخص کی مانند ہے جس نے اپنا ہاتھ خنزیر کے گوشت اور خون سے آلودہ کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 535
535 - وَأَنَاهُ أَبُو الْقَاسِمِ الْأَنْبَارِيُّ، نا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، نا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ، نا سُفْيَانُ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ لَعِبَ بِالنَّرْدَشِيرِ فَهُوَ كَمَنْ غَمَسَ يَدَهُ فِي لَحْمِ الْخِنْزِيرِ» وَرَوَاهُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ بِإِسْنَادِهِ وَقَالَ فِيهِ: فَكَأَنَّمَا صَبَغَ يَدَهُ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص نردشير (چوسر) کھیلا وہ اس شخص کی مانند ہے جس نے اپنا ہاتھ خنزیر کے گوشت سے آلودہ کیا۔“ اسے مسلم بن حجاج نے زہیر بن حرب از عبدالرحمن بن مہدی از سفیان رحمہم اللہ کی سند سے روایت کیا ہے اور اس میں کہا ہے: «فكانما صبغ يده» (پس گویا اس نے اپنا ہاتھ آلودہ کیا)۔ [مسند الشهاب/حدیث: 535]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2260، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5873، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4939، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3763، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 21010، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23445»
وضاحت: تشریح: -
نردشیر ایک کھیل ہے جو تختے وغیرہ پر بنے ہوئے خانوں میں گوٹیں رکھ کر اور انہیں ایک خاص طریقے سے حرکت دے کر کھیلا جاتا ہے۔ چوسر، شطرنج اور اسی طرح کیرم بورڈ اور لڈو وغیرہ اس کی مختلف صورتیں ہیں۔ اس کھیل میں عام طور پر شرط لگا کر کھیلا جاتا ہے اور ہارنے والا جیتنے والے کو کوئی چیز یا نقد رقم ادا کرتا ہے لہٰذا یہ جوئے میں شامل ہے اور حرام ہے۔ نردشیر کھیلنے والے کو خنزیر کے گوشت اور خون سے ہاتھ آلودہ کرنے والے شخص کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے گویا جو شخص نردشیر کھیلتا ہے وہ اپنے ہاتھوں کو خنزیر کے گوشت اور خون کے ساتھ آلودہ کرتا ہے، اس سے اس گناہ کی سنگینی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥بريدة بن الحصيب الأسلميصحابي ، أسلم قبل بدر
👤←👥سليمان بن بريدة الأسلمي
Newسليمان بن بريدة الأسلمي ← بريدة بن الحصيب الأسلمي
ثقة
👤←👥علقمة بن مرثد الحضرمي
Newعلقمة بن مرثد الحضرمي ← سليمان بن بريدة الأسلمي
ثقة
👤←👥سفيان الثوري
Newسفيان الثوري ← علقمة بن مرثد الحضرمي
ثقة حافظ , فقيه عابد ، إمام حجة
👤←👥إسحاق بن يوسف الأزرق
Newإسحاق بن يوسف الأزرق ← سفيان الثوري
ثقة
👤←👥الحسن بن محمد الزعفراني
Newالحسن بن محمد الزعفراني ← إسحاق بن يوسف الأزرق
ثقة
👤←👥أحمد بن محمد بن سلام بن عبدويه
Newأحمد بن محمد بن سلام بن عبدويه ← الحسن بن محمد الزعفراني
👤←👥الحسن بن رشيق العسكري
Newالحسن بن رشيق العسكري ← أحمد بن محمد بن سلام بن عبدويه
محدث صادق
👤←👥الحسن بن محمد الأنباري الشهرداراني
Newالحسن بن محمد الأنباري الشهرداراني ← الحسن بن رشيق العسكري
Musnad al-Shihab Hadith 535 in Urdu