🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. الْخَمْرُ أُمُّ الْخَبَائِثِ
شراب تمام خباثتوں کی جڑ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 57
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب تمام خباثتوں کی جڑ ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 57]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، دار قطني: 4/ 247، المعجم الاوسط: 3667»
وضاحت: تشریح- اس حدیث میں شراب کو ”ام الخبائث“ کہا گیا ہے اور حقیقت بھی یہی ہے کہ یہ ایک ایسی چیز ہے جو بندے کو دنیا کا چھوڑتی ہے نہ آخرت کا، جو بھی اس برائی میں ملوث ہوا وہ ہلاکت کے گڑھے میں جا گرا۔ قرآن مجید میں حرمت شراب پر بڑی واضح آیات ہیں۔ (دیکھئے، سورۃ المائدہ: 90 تا 92) اور احادیث میں بھی اس کی حرمت کے ساتھ ساتھ اس کے نقصانات بھی بیان فرمائے گئے ہیں۔ مثلاً:
① ”جس نے دنیا میں شراب پی اور وہ اس پر دوام کرتے ہوئے توبہ کیے بغیر مرگیا تو وہ آخرت میں شراب نہیں پی سکے گا۔“ (مسلم: 2003)
② ”شراب پینے والا جنت میں نہیں جائے گا۔“ (نسائی: 6755 حسن)
③ ”اللہ نے شراب پینے والے پر جنت حرام کر دی ہے۔“ (احمد: 2/ 29 وسندہ حسن)
4- ”شراب نوشی کا عادی بتوں کے پجاری کی طرح ہے۔“ (ابن ماجہ: 3375وسندہ حسن) ⑤ ”میری امت میں سے جس نے شراب پی اللہ اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں فرمائے گا۔“ (نسائی: 5667، وسند ہ صحیح)

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمرو بن العاصأحد السابقين ، المكثرين من الصحابة ، وأحد العبادلة الفقهاء
👤←👥الوليد بن عبادة بن الصامت
Newالوليد بن عبادة بن الصامت ← عبد الله بن عمرو بن العاص
ثقة
👤←👥الحكم بن عبد الرحمن بن أبي نعم البجلي
Newالحكم بن عبد الرحمن بن أبي نعم البجلي ← الوليد بن عبادة بن الصامت
صدوق ، سيئ الحفظ
👤←👥محمد بن ربيعة بن سمير الرؤاسي
Newمحمد بن ربيعة بن سمير الرؤاسي ← الحكم بن عبد الرحمن بن أبي نعم البجلي
صدوق
👤←👥علي بن الحسين بن إبراهيم العامري
Newعلي بن الحسين بن إبراهيم العامري ← محمد بن ربيعة بن سمير الرؤاسي
صدوق
👤←👥أحمد بن دحيم القرطبي
Newأحمد بن دحيم القرطبي ← علي بن الحسين بن إبراهيم العامري
👤←👥عبد الله بن محمد بن زياد النيسابوري
Newعبد الله بن محمد بن زياد النيسابوري ← أحمد بن دحيم القرطبي
الإمام الحافظ
👤←👥الدارقطني
Newالدارقطني ← عبد الله بن محمد بن زياد النيسابوري
إن كان كتاب العلل الموجود قد أملاه الدارقطني من حفظه، فهذا أمر عظيم، يقضى به أنه أحفظ أهل الدنيا، وهنا يخضع للدارقطني ولسعة حفظه الجامع لقوة الحافظة، ولقوة الفهم والمعرفة، وإن شئت أن تبين براعة هذا الإمام الفرد فطالع العلل له، فإنك تندهش ويطول تعجبك، ومرة
👤←👥أبو ذر الهروي
Newأبو ذر الهروي ← الدارقطني
Musnad al-Shihab Hadith 57 in Urdu