🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
388. اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَلَا يَزْدَادُ النَّاسُ عَلَى الدُّنْيَا إِلَّا حِرْصًا، وَلَا تَزْدَادُ مِنْهُمْ إِلَّا بُعْدًا
قیامت قریب آچکی ہے اور لوگ دنیا کی حرص میں بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں اور (اللہ سے) ان کی دوری میں اضافہ ہی ہو رہا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 597
597 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، ثنا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ بَشِيرٍ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ النَّهْدِيَّ، عَنْ سَيَّارٍ أَبِي الْحَكَمِ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَلَا يَزْدَادُ النَّاسُ عَلَى الدُّنْيَا إِلَّا حِرْصًا، وَلَا تَزْدَادُ مِنْهُمْ إِلَّا بُعْدًا»
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت قریب آچکی ہے اور لوگ دنیا کی حرص میں بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں اور (اللہ سے) ان کی دوری میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 597]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 8012، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9787»
وضاحت: تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ قیامت بہت قریب آچکی ہے لیکن لوگوں کا حال یہ ہے کہ قیامت قریب آنے کے باوجود اس سے بے فکر ہیں، بس دنیا کی فکر میں لگے ہوئے ہیں اور دن بدن اپنے رب سے دور ہوتے جار ہے ہیں جوں جوں قیامت قریب آ رہی ہے توں توں لوگوں کی اپنے رب سے دوری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، دنیا کی طمع و حرص میں اس قدر محو ہیں کہ اپنے رب کو ہی بھلا چکے ہیں، غور کریں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات آج سے کوئی سوا چودہ سو سال پہلے ارشاد فرمائی تھی جس وقت انسان اپنے رب سے اتنا دور نہیں تھا جتنا کہ آج ہو چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ ٰ سے دوری کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا حتی کہ قرب قیامت نوبت یہاں تک آپہنچے گی کہ روئے زمین پر اللہ تعالیٰ ٰ کو یاد کرنے والا کوئی ایک شخص بھی باقی نہ رہے گا جیسا کہ حدیث میں ہے کہ ”قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک کہ زمین پراللہ کی آواز آنا ختم نہ ہو جائے۔“ [مسلم: 148]

الحكم على الحديث:
صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن مسعودمن السابقين الأولين ، ومن كبار العلماء من الصحابة ، مناقبه جمة
👤←👥طارق بن شهاب الأحمسي
Newطارق بن شهاب الأحمسي ← عبد الله بن مسعود
قال أبو داود : رأى النبي صلى الله عليه وسلم ، ولم يسمع منه
👤←👥سيار بن أبي سيار العنزي
Newسيار بن أبي سيار العنزي ← طارق بن شهاب الأحمسي
ثقة
👤←👥بشير بن سلمان
Newبشير بن سلمان ← سيار بن أبي سيار العنزي
ثقة يغرب
👤←👥مخلد بن يزيد الحراني
Newمخلد بن يزيد الحراني ← بشير بن سلمان
صدوق له أوهام
👤←👥هارون بن معروف المروزي
Newهارون بن معروف المروزي ← مخلد بن يزيد الحراني
ثقة
👤←👥علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي
Newعلي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي ← هارون بن معروف المروزي
👤←👥أحمد بن إبراهيم بن محمد السكري
Newأحمد بن إبراهيم بن محمد السكري ← علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي
الإمام الحجة
👤←👥عبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي
Newعبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي ← أحمد بن إبراهيم بن محمد السكري
الإمام المحدث الصدوق
Musnad al-Shihab Hadith 597 in Urdu