الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
402. اشْفَعُوا تُؤْجَرُوا
تم سفارش کرو تمہیں اجر دیا جائے گا
حدیث نمبر: 621
621 - أنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُقْرِئُ، نا أَبُو الْحَسَنِ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّيْسَابُورِيُّ نا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، نا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ , عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَهُ مُخْتَصَرًا وَفِيهِ: «اشْفَعُوا وَلْتُؤْجَرُوا»
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں اور انہوں نے اختصار کے ساتھ اسے ذکر کیا اور اس میں ہے کہ ”سفارش کرو تمہیں ضرور اجر دیا جائے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 621]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ترمذي: 2672، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19893، والحميدي فى «مسنده» برقم: 789، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7296، والبزار فى «مسنده» برقم: 3181»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں سفارش کرنے کا حکم فرمایا گیا ہے اور اس عمل کو حصول ثواب کا ذریعہ بتایا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ٰ کا فرمان ہے:
﴿مَّن يَشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً يَكُن لَّهُ نَصِيبٌ مِّنْهَا وَمَن يَشْفَعْ شَفَاعَةً سَيِّئَةً يَكُن لَّهُ كِفْلٌ مِّنْهَا وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ مُّقِيتًا﴾ (النساء: 85)
”جو کوئی اچھی سفارش کرے گا اس کے لیے اس میں سے ایک حصہ ہوگا اور جو کوئی بری سفارش کرے گا اس کے لیے اس میں سے ایک بوجھ ہوگا اور اللہ ہر چیز پر نگہبان ہے۔“
اس آیت کریمہ سے استدلال کرتے ہوئے علماء کرام نے سفارش کی دو قسمیں بیان کی ہیں:
① شفاعت حسنہ (اچھی سفارش):
دین و دنیا کے بھلے کاموں میں کسی کی سفارش کرنا جس سے لوگوں کو فائدہ ملے اور کسی کا نقصان نہ ہونے پائے۔
② شفاعت سیئہ (بری سفارش):
۔معصیت و گناہ کے کاموں میں سفارش کرنا یا بدعت کے رواج دینے میں سفارش کرنا دوسروں پر ظلم ڈھانے اور کسی حق دار کا حق مارنے کے سلسلے میں کسی کی سفارش کرنا۔
اول الذکر سفارش مستحب ہے اور اس پر اجر و ثواب ہے جبکہ موخر الذکر سفارش حرام ہے اور اس پر گناہ ہے۔ سفارش کے فضائل اور احکام کے سلسلے میں شہزادہ نائف بن ممدوح آل سعود کی ایک عمدہ تالیف ہے جس کا ”سفارش کرو اجر و ثواب پاؤ“ کے نام سے اردو ترجمہ بھی چھپ چکا ہے، اہل ذوق کے لیے مفید ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو موسى الأشعري | صحابي مشهور | |
👤←👥أبو بردة بن أبي موسى الأشعري أبو بردة بن أبي موسى الأشعري ← أبو موسى الأشعري | ثقة | |
👤←👥بريد بن عبد الله بن أبي بردة بريد بن عبد الله بن أبي بردة ← أبو بردة بن أبي موسى الأشعري | ثقة ، يخطئ قليلا | |
👤←👥حماد بن أسامة القرشي حماد بن أسامة القرشي ← بريد بن عبد الله بن أبي بردة | ثقة ثبت ، ربما دلس ، وكان بآخره يحدث من كتب غيره. | |
👤←👥إبراهيم بن سعيد الجوهري إبراهيم بن سعيد الجوهري ← حماد بن أسامة القرشي | ثقة حافظ ، تُكُلِّم فيه بلا حجة | |
👤←👥البزار البزار ← إبراهيم بن سعيد الجوهري | الحافظ | |
👤←👥محمد بن عبد الله بن زكريا النيسابوري محمد بن عبد الله بن زكريا النيسابوري ← البزار | الشيخ الإمام المعمر الفقيه | |
👤←👥محمد بن جعفر ابن النجار التميمي محمد بن جعفر ابن النجار التميمي ← محمد بن عبد الله بن زكريا النيسابوري | مسند العراق |
Musnad al-Shihab Hadith 621 in Urdu
أبو بردة بن أبي موسى الأشعري ← أبو موسى الأشعري