الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
506. «إِذَا غَضِبْتَ فَاسْكُتْ»
جب تجھے غصہ آئے تو خاموش ہوجا
حدیث نمبر: 764
764 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَهُ مُخْتَصَرًا
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔ اور انہوں نے اسے اختصار کے ساتھ بیان کیا: ”جب تجھے غصہ آئے تو خاموش ہو جا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 764]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الادب المفرد: 1320، أحمد: 1/365، شعب الايمان: 7935» لیث بن ابی سلیم ضعیف و مدلس ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے اور وہ کھڑا ہوا ہو تو بیٹھ جائے، اگر غصہ ختم ہو جائے تو ٹھیک ورنہ لیٹ جائے۔“ [ابوداؤد: 4782، وسنده صحيح]
❀ ابووائل القاص کا بیان ہے، کہتے ہیں کہ ہم عروہ بن محمد سعدی کے ہاں گئے ایک آدمی نے ان سے کوئی بات کی تو انہیں غصہ آ گیا وہ اٹھے اور وضو کیا پھر واپس آئے اور بیان کیا کہ مجھے میرے والد نے میرے دادا عطیہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک غصہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے اور شیطان کو آگ سے پیدا کیا گیا ہے اور آگ کو پانی سے بجھایا جاتا ہے لہٰذا جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو اسے چاہیے کہ وضو کر لے۔“ [ابوداوو: 4784، وسنده حسن]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عباس | أحد المكثرين من الصحابة | |
👤←👥طاوس بن كيسان طاوس بن كيسان ← عبد الله بن عباس | ثقة فقيه فاضل | |
👤←👥ليث بن أبي سليم ليث بن أبي سليم ← طاوس بن كيسان | صدوق اختلط جدا ، ولم يتميز حديثه فترك | |
👤←👥عبد الله بن إدريس الأودي عبد الله بن إدريس الأودي ← ليث بن أبي سليم | ثقة . فقيه عابد | |
👤←👥الحسن بن الربيع البوراني الحسن بن الربيع البوراني ← عبد الله بن إدريس الأودي | ثقة | |
👤←👥علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي ← الحسن بن الربيع البوراني | ||
👤←👥أحمد بن إبراهيم بن محمد السكري أحمد بن إبراهيم بن محمد السكري ← علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي | الإمام الحجة | |
👤←👥عبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي عبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي ← أحمد بن إبراهيم بن محمد السكري | الإمام المحدث الصدوق |
Musnad al-Shihab Hadith 764 in Urdu
طاوس بن كيسان ← عبد الله بن عباس