🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
569. لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَتَّاتٌ
چغل خور جنت میں نہیں جائے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 876
876 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْأَعْرَابِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَتَّاتٌ»
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”چغل خور جنت میں نہیں جائے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 876]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6056، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 105،وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5765، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11550، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4871، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2026، والحميدي فى «مسنده» برقم: 448،والطبراني فى «الكبير» برقم: 3021، والطبراني فى «الصغير» برقم: 561، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16770، 21222، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23719»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ چغل خوری حرام اور چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ فساد ڈالنے کی نیت سے ایک کی بات دوسرے کو پہنچانے کا نام چغلی ہے اور یہ کبیرہ گناہ ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ٰ نے کافر کے متعلق فرمایا: ﴿هَمَّازٍ مَّشَّاءٍ بِنَمِيمٍ﴾ (نٓ: 11) ”بہت زیادہ ملامت کرنے والا، بہت زیادہ چغلی کرنے والا ہے۔“
حدیث میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم کا دو قبروں کے پاس سے گزر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں عذاب ہو رہا ہے اور کسی بڑی بات پر عذاب نہیں ہو رہا تاہم وہ بڑی بھی ہے: ایک تو ان میں سے چغل خوری کرتا تھا اور دوسرا پیشاب سے نہیں بچتا تھا۔“ [بخاري: 318]
چغلی کے متعلق ایک حدیث میں آتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگو! کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ لوگوں نے عرض کیا: کیوں نہیں (ضرور بتائیے) فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہیں جنہیں دیکھ کر اللہ یاد آ جائے۔ کیا میں تمہیں تمہارے بدترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ لوگوں نے عرض کیا: کیوں نہیں (ضرور بتائیے) فرمایا: ”بے شک تمہارے بدترین وہ ہیں جو چغلی کھانے والے ہیں، دوست واحباب کے درمیان فساد ڈالنے والے ہیں اور بے گناہوں کو دشواری میں ڈالنے والے ہیں۔“ [المعجم الكبير: 423 جزء: 23، وسنده حسن]

الحكم على الحديث:
صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥حذيفة بن اليمانصحابي جليل من السابقين
👤←👥همام بن الحارث بن قيس النخعي
Newهمام بن الحارث بن قيس النخعي ← حذيفة بن اليمان
ثقة عابد
👤←👥إبراهيم النخعي
Newإبراهيم النخعي ← همام بن الحارث بن قيس النخعي
ثقة إلا أنه يرسل كثيرا
👤←👥منصور بن المعتمر
Newمنصور بن المعتمر ← إبراهيم النخعي
ثقة ثبت ، وكان لا يدلس
👤←👥سفيان بن عيينة
Newسفيان بن عيينة ← منصور بن المعتمر
ثقة حافظ فقيه , إمام حجة إلا أنه تغير حفظه بأخرة , وكان ربما دلس لكن عن الثقات
👤←👥محمد بن عيسى بن حيان المدائني
Newمحمد بن عيسى بن حيان المدائني ← سفيان بن عيينة
👤←👥أبو سعيد ابن الاعرابي
Newأبو سعيد ابن الاعرابي ← محمد بن عيسى بن حيان المدائني
حافظ، ثقة، صدوق، له أوهام
👤←👥عبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي
Newعبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي ← أبو سعيد ابن الاعرابي
الإمام المحدث الصدوق
Musnad al-Shihab Hadith 876 in Urdu