الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
611. لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدُكُمْ مَهَابَةُ النَّاسِ أَنْ يَقُومَ بِالْحَقِّ إِذَا عَلِمَهُ
لوگوں کا خوف تم میں سے کسی کو حق بات کہنے سے ہرگز نہ روکے جبکہ وہ اسے جانتا ہو
حدیث نمبر: 945
945 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَعَافِرِيُّ أَبُو الْقَاسِمِ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ فَهْدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ عِيسَى بْنِ صَالِحٍ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُطَرِّفِ بْنِ سَوَّارٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ الرَّازِيُّ، أبنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَعَلِيُّ بْنُ عُثْمَانَ، وَهُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، قَالُوا: أبنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، وَاللَّفْظُ، لِمُوسَى قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ فِي خُطْبَتِهِ: «لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ مَهَابَةُ النَّاسِ أَنْ يَقُومَ بِالْحَقِّ إِذَا عَلِمَهُ»
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خطبہ میں فرمایا: ”لوگوں کا خوف تم میں سے کسی کو حق بات کہنے سے ہرگز نہ روکے جبکہ وہ اسے جانتا ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 945]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن ماجه: 4007، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2191، ترمذي: 2191 والحميدي فى «مسنده» برقم: 769، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11173، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2265»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک میں حق گوئی کا حکم فرمایا گیا ہے یعنی جب حق بات کا علم ہو جائے تو لوگوں کے ڈر اور خوف کی پروا کیے بغیر ڈنکے کی چوٹ اسے بیان کیا جائے، ہاں اگر جان چلے جانے یا سخت قسم کے نقصان کا اندیشہ ہوتو پھر خاموش رہنا بھی جائز ہے لیکن اس صورت میں بھی افضل یہی ہے کہ حق گوئی اپنائی جائے جیسا کہ انبیاء کرام علیہ السلام اور دیگر صلحاء عظام کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔ انہوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر کلمہ حق کہا، بڑے بڑے جابروں اور ظالموں کے سامنے کلمہ حق کا اعلان کیا کیونکہ افضل جہاد یہی ہے۔
حدیث میں آتا ہے کہ (حج کے موقع پر) ایک آدمی جمرہ اولیٰ کے قریب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آیا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! کون سا جہاد افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کا سوال سن کر خاموش رہے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے جمرہ کی رمی کی تو اس نے دوبارہ سوال کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پھر بھی خاموش رہے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ عقبہ کی رمی سے فارغ ہو کر سواری پر سوار ہونے کے لیے رکاب میں پاؤں رکھا تو فرمایا: ”وہ سائل کہاں ہے؟“ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں حاضر ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا افضل جہاد ہے۔“ [ابن ماجه: 4012، صحيح]

الحكم على الحديث:
صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو سعيد الخدري | له ولأبيه صحبة | |
👤←👥المنذر بن مالك العوقي المنذر بن مالك العوقي ← أبو سعيد الخدري | ثقة | |
👤←👥علي بن زيد بن جدعان علي بن زيد بن جدعان ← المنذر بن مالك العوقي | ضعيف | |
👤←👥حماد بن سلمة حماد بن سلمة ← علي بن زيد بن جدعان | ثقه عابد ، أثبت الناس في ثابت ، وتغير حفظه بآخره | |
👤←👥هدبة بن خالد هدبة بن خالد ← حماد بن سلمة | ثقة عابد ، تفرد النسائي بتليينه | |
👤←👥علي بن عثمان النفيلي علي بن عثمان النفيلي ← هدبة بن خالد | لا بأس به | |
👤←👥موسى بن إسماعيل التبوذكي موسى بن إسماعيل التبوذكي ← علي بن عثمان النفيلي | ثقة ثبت | |
👤←👥محمد بن أيوب بن يحيى البجلي محمد بن أيوب بن يحيى البجلي ← موسى بن إسماعيل التبوذكي | انتهى إليه علو الإسناد مع الصدق والمعرفة | |
👤←👥أحمد بن مطرف البستي أحمد بن مطرف البستي ← محمد بن أيوب بن يحيى البجلي | ||
👤←👥محمد بن القاسم بن فهد البزار محمد بن القاسم بن فهد البزار ← أحمد بن مطرف البستي | ||
👤←👥عبد الملك بن الحسن المعافري القمي عبد الملك بن الحسن المعافري القمي ← محمد بن القاسم بن فهد البزار |
Musnad al-Shihab Hadith 945 in Urdu
المنذر بن مالك العوقي ← أبو سعيد الخدري