الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
614. لَا تَسْأَلِ الْإِمَارَةَ
امارت نہ مانگنا
حدیث نمبر: 948
948 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْحَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، ثنا الْمُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، ثنا الْحَسَنُ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَمُرَةَ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَسْأَلِ الْإِمَارَةَ، فَإِنَّكَ إِنْ أُعْطِيتَهَا مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ أُعِنْتَ عَلَيْهَا، وَإِنْ أُعْطِيتَهَا عَنْ مَسْأَلَةٍ وُكِلْتَ إِلَيْهَا»
سیدنا عبد الرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امارت نہ مانگنا کیونکہ اگر وہ تمہیں بغیر مانگے دی گئی تو تمہاری اس پر مدد کی جائے گی اور اگر تمہیں مانگنے سے دی گئی تو تم اس کے سپرد کر دیے جاؤ گے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 948]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 7146، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1652، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2929، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1529، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4348، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20947»
وضاحت: تشریح: -
امارت سے مراد خلافت (حکومت) یا اس کا کوئی بھی منصب ہے اس کی آرزو اور اس کے لیے کوشش کرنا نا پسندیدہ ہے اس لیے کہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے جس سے عہدہ برآ ہونا نہایت مشکل امر ہے البتہ جس کو بغیر مانگے یہ منصب مل جائے وہ اسے قبول کر لے کیونکہ بن مانگے یہ اسی کو ملے گا جس میں اس کی خاص استعداد اور صلاحیت ہوگی علاوہ ازیں اللہ تعالیٰ ٰ کی طرف سے بھی اس کی مدد ہوگی اور اسے خیر و سداد کی توفیق ارزانی ہوگی جبکہ خود خواہش کر کے حاصل کرنے والا اللہ کی طرف سے خیر اور سداد کی توفیق سے محروم رہے گا چنانچہ آج اس حقیقت کا عام مشاہدہ کیا جاسکتا ہے جمہوری حکمران خود کوشش کر کے بلکہ جائز و ناجائز ہر طرح کے ہتھکنڈے اختیار کر کے اقتدار حاصل کرتے ہیں نتیجہ یہ ہے کہ خیر اور سداد کی توفیق سے وہ محروم رہتے ہیں اس طرح کوئی حکمران اچھا اور کامیاب ثابت نہیں ہو رہا ہے کیونکہ سب اللہ کی مدد اور اس کی توفیق سے محروم ہیں۔ (ریاض الصالحین: 1/528)

الحكم على الحديث:
صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الرحمن بن سمرة العبشمي | صحابي | |
👤←👥الحسن البصري الحسن البصري ← عبد الرحمن بن سمرة العبشمي | ثقة فقيه ، فاضل مشهور ، وكان يرسل كثيرا ويدلس | |
👤←👥مبارك بن فضالة مبارك بن فضالة ← الحسن البصري | صدوق يدلس ويسوي | |
👤←👥حجاج بن المنهال الأنماطي حجاج بن المنهال الأنماطي ← مبارك بن فضالة | ثقة فاضل | |
👤←👥علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي ← حجاج بن المنهال الأنماطي | ||
👤←👥أحمد بن إبراهيم بن محمد السكري أحمد بن إبراهيم بن محمد السكري ← علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي | الإمام الحجة | |
👤←👥عبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي عبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي ← أحمد بن إبراهيم بن محمد السكري | الإمام المحدث الصدوق |
Musnad al-Shihab Hadith 948 in Urdu
الحسن البصري ← عبد الرحمن بن سمرة العبشمي