الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
66. الصَّدَقَةُ عَلَى الْقَرَابَةِ صَدَقَةٌ وَصِلَةٌ
قرابت داروں پر صدقہ کرنا صدقہ بھی ہے اور صلہ رحمی بھی
حدیث نمبر: 96
96 - أَخْبَرَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، ثنا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ وَهِشَامٍ وَحَبِيبٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الصَّدَقَةُ عَلَى الْقَرَابَةِ صَدَقَةٌ وَصِلَةٌ»
سیدنا سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرابت داروں پر صدقہ کرنا صدقہ بھی ہے اور صلہ رحمی بھی۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 96]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن ماجه: 1844، وأحمد: 17/4، و المعجم الكبير: 6204»
وضاحت: تشریح:
اللہ کی راہ میں صدقہ و خیرات کرنا اور اپنے قرابت داروں سے صلہ رحمی کرنا دونوں عظیم نیکیاں ہیں، مذکورہ بالا حدیث میں ان دونوں نیکیوں کے بیک وقت حصول کا طریقہ بتایا گیا ہے کہ صدقہ و خیرات اگر عام غریب و مسکین کو دیا جائے تو اس سے صدقہ کا ثواب ملتا ہے لیکن اگر یہی صدقہ کسی مستحق رشتے دار کو دیا جائے تو دہرا اجر ہے، ایک صدقہ کرنے اور دوسرا صلہ رحمی کرنے کا، یوں اہل قرابت پر صدقہ کرنے سے بیک وقت دونوں نیکیاں مل جاتی ہیں کہ صدقہ بھی ہو گیا اور صلہ رحمی بھی۔ اور حدیث میں بھی اسی طرح ہے کہ مسکین کو صدقہ دینا صدقہ ہے اور قرابت دار کو (صدقہ دینا) دو نیکیوں کا باعث ہے: ”صدقہ اور صلہ رحمی“۔ [ابن ماجه: 1844]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥سلمان بن عامر الضبي | صحابي | |
👤←👥محمد بن سيرين محمد بن سيرين ← سلمان بن عامر الضبي | ثقة ثبت عابد كبير القدر ، كان لا يرى الرواية بالمعنى | |
👤←👥حبيب بن الشهيد حبيب بن الشهيد ← محمد بن سيرين | ثقة ، ثبت | |
👤←👥هشام بن حسان العتكي هشام بن حسان العتكي ← حبيب بن الشهيد | ثقة من أثبت الناس في ابن سيرين ، وفي روايته عن الحسن وعطاء مقال لأنه قيل : كان يرسل عنهما | |
👤←👥أيوب السختياني أيوب السختياني ← هشام بن حسان العتكي | ثقة ثبت حجة ، من كبار الفقهاء العباد | |
👤←👥حماد بن سلمة حماد بن سلمة ← أيوب السختياني | ثقه عابد ، أثبت الناس في ثابت ، وتغير حفظه بآخره | |
👤←👥حجاج بن المنهال الأنماطي حجاج بن المنهال الأنماطي ← حماد بن سلمة | ثقة فاضل | |
👤←👥علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي ← حجاج بن المنهال الأنماطي | ||
👤←👥أحمد بن إبراهيم بن محمد السكري أحمد بن إبراهيم بن محمد السكري ← علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي | الإمام الحجة | |
👤←👥عبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي عبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي ← أحمد بن إبراهيم بن محمد السكري | الإمام المحدث الصدوق |
Musnad al-Shihab Hadith 96 in Urdu
محمد بن سيرين ← سلمان بن عامر الضبي