🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
629. إِنَّ حُسْنَ الظَّنِّ مِنْ حُسْنِ الْعِبَادَةِ
بے شک حسن ظن حسن عبادت میں سے ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 974
974 - أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ، نا أَبُو سَعِيدٍ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَعْرَابِيِّ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْحَجْمِ، نا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أنا صَدَقَةُ بْنُ مُوسَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ، عَنْ شُتَيْرِ بْنِ نَهَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ حُسْنَ الظَّنِّ مِنْ حُسْنِ الْعِبَادَةِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک حسن ظن حسن عبادت میں سے ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 974]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أبو داود: 4093، والترمذي: 3604 والحميدي فى «مسنده» برقم: 754، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11166»
وضاحت: تشریح: -
جن اعمال کو عبادت حسنہ کہا جاتا ہے یا جو اعمال عبادت حسنہ میں آتے ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ ٰ اور اس کے بندوں کے متعلق حسن ظن رکھے۔ اللہ تعالیٰ ٰ سے حسن ظن یہ ہے کہ دنیا میں اخلاص کے ساتھ اس کی عبادت کرے اور آخرت میں اس کی رحمت کی امید رکھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات سے تین روز قبل یہ فرمایا تھا کہ ”تم میں سے ہر شخص کو بس اس حال میں موت آئے کہ وہ اللہ کے بارے میں حسن ظن رکھتا ہو۔“ [مسلم: 2877]
ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک نوجوان کے پاس آئے وہ قریب المرگ تھا، آپ نے فرمایا: ”تم اپنے آپ کو کیسا پاتے ہو؟“ اس نے کہا: اللہ کے رسول! اللہ سے (رحمت کی امید بھی ہے اور گناہوں سے ڈرتا بھی ہوں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس بندے کے دل میں یہ دونوں چیزیں (رحمت الٰہی کی امید اور گناہوں کا خوف) جمع ہو، تو اللہ اسے وہ چیز عطا فرما دیتا ہے جس کا وہ امیدوار ہوتا ہے اور وہ جس چیز سے خائف ہو اس سے اسے امن دے دیتا ہے۔“ [ابن ماجه: 4261، حسن]
اور حدیث قدسی ہے، اللہ فرماتا ہے: ”میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوتا ہوں جو وہ میرے متعلق رکھتا ہے۔“ [بخاري: 7505]
لوگوں کے ساتھ حسن ظن یہ ہے کہ ان کے متعلق بدگمانی نہ کی جائے جس کا ظاہر اچھا ہو اس کے متعلق بدگمانی کرنا اور منفی سوچ رکھنا حرام ہے، اہل خیر کے ساتھ ہمیشہ اچھا گمان ہی رکھا جائے۔

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيالصحابي الجليل ، حافظ الصحابة
👤←👥شتير بن نهار العبدي
Newشتير بن نهار العبدي ← أبو هريرة الدوسي
صدوق
👤←👥محمد بن واسع بن جابر
Newمحمد بن واسع بن جابر ← شتير بن نهار العبدي
ثقة عابد
👤←👥صدقة بن موسى الدقيقي
Newصدقة بن موسى الدقيقي ← محمد بن واسع بن جابر
صدوق له أوهام
👤←👥عمرو بن مرزوق الباهلي
Newعمرو بن مرزوق الباهلي ← صدقة بن موسى الدقيقي
ثقة فاضل، له أوهام
👤←👥إبراهيم بن أبي الحجم
Newإبراهيم بن أبي الحجم ← عمرو بن مرزوق الباهلي
👤←👥أبو سعيد ابن الاعرابي
Newأبو سعيد ابن الاعرابي ← إبراهيم بن أبي الحجم
حافظ، ثقة، صدوق، له أوهام
👤←👥عبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي
Newعبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي ← أبو سعيد ابن الاعرابي
الإمام المحدث الصدوق
Musnad al-Shihab Hadith 974 in Urdu