🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
637. إِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا
بے شک صاحب حق کوبات کرنے کا حق ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 984
984 - وأنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُوسَى السِّمْسَارُ بِدِمَشْقَ، نا أَبُو زَيْدٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفَرَبْرِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، أنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، أنا شُعْبَةُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ أَخَذَ سِنًّا، فَجَاءَ صَاحِبُهُ يَتَقَاضَاهُ، فَقَالُوا لَهُ، فَقَالَ: «إِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا» ، ثُمَّ قَاضَاهُ أَفْضَلَ مِنْ سِنِّهِ وَقَالَ: «أَفْضَلُكُمْ أَحْسَنُكُمْ قَضَاءً»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے (کسی سے) ایک عمر کا اونٹ لیا اس کا مالک آپ کے پاس تقاضا کرنے کے لیے آیا تو صحابہ نے اسے (برا بھلا) کہا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک صاحب حق کو بات کرنے کا حق ہے۔“ پھر آپ نے اسے اس کی عمر کے اونٹ سے بہتر اونٹ دے کر اس کا حق ادا کیا اور فرمایا: ”تم میں سے افضل وہ ہے جو ادائیگی میں سب سے اچھا ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 984]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2305، 2306، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1601، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1316، 1317، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2423،، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9019، 9229»
وضاحت: تشریح: -
کہا جاتا ہے کہ قرض خواہ سیدنا زید بن شعبہ کنانی رضی اللہ عنہ تھے جو ابھی مسلمان نہیں ہوئے تھے بعد میں مسلمان ہوئے اسی لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ادب و احترام کے تقاضوں کو ملحوظ نہیں رکھا اور مطالبہ کرنے میں سخت رویہ اختیار کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو سمجھایا کہ صاحب مال کے لیے بہتر تو یہی ہے کہ وہ تقاضا کرتے وقت اچھا رویہ اختیار کرے تا ہم اگر کوئی اس میں سختی کرتا ہے تو اسے نظر انداز کر دیا جائے کیونکہ حق دار کو بہر حال کہنے کا حق ہے تا ہم اس میں شرعی حدود و آداب سے تجاوز نہیں ہونا چاہیے۔ مقروض اگر اپنی مرضی سے ادائیگی کے وقت قرض اور حق سے زیادہ ادا کرے تو مستحب ہے اور صاحب مال (قرض خواہ) کی طرف سے زیادتی کا مطالبہ ہوگا تو یہ سود ہوگا جس کا لینا جائز ہے نہ دینا۔ (ریاض الصالحین: 213/2)

الحكم على الحديث:
صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيالصحابي الجليل ، حافظ الصحابة
👤←👥أبو سلمة بن عبد الرحمن
Newأبو سلمة بن عبد الرحمن ← أبو هريرة الدوسي
ثقة ، مكثر
👤←👥سلمة بن كهيل الحضرمي
Newسلمة بن كهيل الحضرمي ← أبو سلمة بن عبد الرحمن
ثقة
👤←👥شعبة بن الحجاج
Newشعبة بن الحجاج ← سلمة بن كهيل الحضرمي
ثقة حافظ , متقن
👤←👥عبد الله بن المبارك
Newعبد الله بن المبارك ← شعبة بن الحجاج
ثقة ثبت ، فقيه عالم ، جواد مجاهد ، جمعت فيه خصال الخير
👤←👥محمد بن مقاتل الكسائي
Newمحمد بن مقاتل الكسائي ← عبد الله بن المبارك
ثقة
👤←👥البخاري
Newالبخاري ← محمد بن مقاتل الكسائي
جبل الحفظ وإمام الدنيا في فقه الحديث
👤←👥محمد بن يوسف الفربري
Newمحمد بن يوسف الفربري ← البخاري
ثقة
👤←👥أبو زيد المروزي الفقيه
Newأبو زيد المروزي الفقيه ← محمد بن يوسف الفربري
👤←👥علي بن موسى بن الحسين ابن السمسار
Newعلي بن موسى بن الحسين ابن السمسار ← أبو زيد المروزي الفقيه
مسند دمشق في وقته، حدث بصحيح البخاري، له سماعات عالية
Musnad al-Shihab Hadith 984 in Urdu