الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. باب افْتِتَاحِ صَلاَةِ اللَّيْلِ بِرَكْعَتَيْنِ
باب: تہجد دو رکعت سے شروع کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1324
حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ خَالِدٍ، عَنْ رَبَاحِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: إِذَا بِمَعْنَاهُ زَادَ، ثُمَّ لِيُطَوِّلْ بَعْدُ مَا شَاءَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، وَزُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، وَجَمَاعَة، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، أَوْقَفُوهُ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَيُّوبُ، وَابْنُ عَوْنٍ أَوْقَفُوهُ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ، وَرَوَاهُ ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: فِيهِمَا تَجَوُّزٌ.
اس طریق سے بھی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی مفہوم کی روایت مروی ہے اس میں اتنا اضافہ ہے: ”پھر اس کے بعد جتنا چاہے طویل کرے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اس حدیث کو حماد بن سلمہ، زہیر بن معاویہ اور ایک جماعت نے ہشام سے انہوں نے محمد سے روایت کیا ہے اور اسے لوگوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ پر موقوف قرار دیا ہے، اور اسی طرح اسے ایوب اور ابن عون نے روایت کیا ہے اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ پر موقوف قرار دیا ہے، نیز اسے ابن عون نے محمد سے روایت کیا ہے اس میں ہے: ”ان دونوں رکعتوں میں تخفیف کرے“۔ [سنن ابي داود/أبواب قيام الليل /حدیث: 1324]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ”کہ جب“ اور مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا اور اس میں مزید کہا: ”پھر اس کے بعد جس قدر چاہے لمبی نماز پڑھے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”اس حدیث کو حماد بن سلمہ، زہیر بن معاویہ اور ایک جماعت نے ہشام سے، انہوں نے محمد سے روایت کیا ہے، تو انہوں نے اس کو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ پر موقوف کیا ہے۔ اور اسی طرح اس (حدیث) کو ایوب اور ابن عون نے روایت کیا ہے، تو انہوں نے بھی اس کو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ پر موقوف کیا ہے۔ اور ابن عون، محمد بن سیرین سے روایت کرتے ہیں، تو اس میں ہے کہ ان دونوں (پہلی رکعات) کو مختصر رکھے۔“ [سنن ابي داود/أبواب قيام الليل /حدیث: 1324]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 144576) (صحیح)» (ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا موقوف قول صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
انظر الحديث السابق (1323)
انظر الحديث السابق (1323)
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | الصحابي الجليل ، حافظ الصحابة | |
👤←👥محمد بن سيرين محمد بن سيرين ← أبو هريرة الدوسي | ثقة ثبت عابد كبير القدر ، كان لا يرى الرواية بالمعنى | |
👤←👥أيوب السختياني أيوب السختياني ← محمد بن سيرين | ثقة ثبت حجة ، من كبار الفقهاء العباد | |
👤←👥معمر بن راشد معمر بن راشد ← أيوب السختياني | ثقة ثبت فاضل ، إلا أن في روايته عن ثابت والأعمش وعاصم بن أبي النجود ، وهشام بن عروة شيئا ، وكذا فيما حدث به بالبصرة | |
👤←👥رباح بن زيد الصنعاني رباح بن زيد الصنعاني ← معمر بن راشد | ثقة فاضل | |
👤←👥إبراهيم بن خالد الصنعاني إبراهيم بن خالد الصنعاني ← رباح بن زيد الصنعاني | ثقة | |
👤←👥مخلد بن خالد بن يزيد الشعيري مخلد بن خالد بن يزيد الشعيري ← إبراهيم بن خالد الصنعاني | ثقة |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 1324 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1324
1324. اردو حاشیہ: فائدہ: تہجد شروع کرتے وقت پہلے دورکعتیں ہلکی اور مختصر پڑھنا مستحب ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ک معمولات سے اسی طرح ثابت ہے۔ اس سے طبیعت میں نشاط آجاتی ہے۔ اور اس کے بعد جس قدر چاہے لمبی نماز پڑھتا رہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1324]
Sunan Abi Dawud Hadith 1324 in Urdu
محمد بن سيرين ← أبو هريرة الدوسي