سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. باب في الرقبى
باب: رقبی کا (تفصیلی) بیان۔
حدیث نمبر: 3560
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُوسَى، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ:" الْعُمْرَى أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ: هُوَ لَكَ مَا عِشْتَ، فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ: فَهُوَ لَهُ وَلِوَرَثَتِهِ، وَالرُّقْبَى هُوَ أَنْ يَقُولَ: الْإِنْسَانُ هُوَ لِلْآخِرِ مِنِّي وَمِنْكَ".
مجاہد کہتے ہیں: عمری یہ ہے کہ کوئی شخص کسی سے کہے کہ یہ چیز تمہاری ہے جب تک تم زندہ رہے، تو جب اس نے ایسا کہہ دیا تو وہ چیز اس کی ہو گئی اور اس کے مرنے کے بعد اس کے ورثاء کی ہو گی، اور رقبی یہ ہے کہ آدمی ایک چیز کسی کو دے کر کہے کہ ہم دونوں میں سے جو آخر میں زندہ رہے یہ چیز اس کی ہو گی ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3560]
جناب مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «الْعُمْرٰی» یہ ہے کہ ایک انسان دوسرے سے یوں کہے: ”جب تک تو زندہ ہے یہ تیرے لیے ہے۔“ پس جب یوں کہہ دیا تو یہ اس کی ہوئی اور (بعد ازاں) اس کے وارثوں کی ہے۔ اور «الرُّقْبٰی» یہ ہے کہ انسان دوسرے سے کہے: ”یہ چیز ہم میں سے بعد میں مرنے والے کے لیے ہے۔“ (اگر تو پہلے مر گیا تو میری ہو گی، ورنہ تیری رہی)۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3560]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 19271) (صحیح الإسناد)»
وضاحت: ۱؎: میں پہلے مر گیا تو یہ تم پاس ہے اور رہے گی اور تم پہلے مر گئے اور میں بچا تو وہ چیز میرے پاس واپس آ جائے گی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد مقطوع
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥مجاهد بن جبر القرشي، أبو محمد، أبو الحجاج | ثقة إمام في التفسير والعلم | |
👤←👥عثمان بن الأسود المكي عثمان بن الأسود المكي ← مجاهد بن جبر القرشي | ثقة ثبت | |
👤←👥عبيد الله بن موسى العبسي، أبو محمد عبيد الله بن موسى العبسي ← عثمان بن الأسود المكي | ثقة يتشيع | |
👤←👥عبد الله بن الجراح التميمي، أبو محمد عبد الله بن الجراح التميمي ← عبيد الله بن موسى العبسي | صدوق حسن الحديث |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 3560 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3560
فوائد ومسائل:
فائدہ: (رقبیٰ) کی وضاحت اوپر حدیث 3556 میں ہوچکی ہے۔
فائدہ: (رقبیٰ) کی وضاحت اوپر حدیث 3556 میں ہوچکی ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3560]
Sunan Abi Dawud Hadith 3560 in Urdu
عثمان بن الأسود المكي ← مجاهد بن جبر القرشي