سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
133. باب المرأة تغسل ثوبها الذي تلبسه في حيضها
باب: عورت حیض میں پہنے ہوئے کپڑوں کو دھلے اس کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 364
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" قَدْ كَانَ يَكُونَ لِإِحْدَانَا الدِّرْعُ فِيهِ تَحِيضُ قَدْ تُصِيبُهَا الْجَنَابَةُ، ثُمَّ تَرَى فِيهِ قَطْرَةً مِنْ دَمٍ فَتَقْصَعُهُ بَرِيقِهَا".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم میں سے ایک کے پاس ایک قمیص ہوتی، اسی میں اسے حیض بھی آتا اور اسی میں اسے جنابت بھی لاحق ہوتی، پھر اس میں خون کا کوئی قطرہ اسے نظر آتا تو وہ اسے اپنے تھوک سے مل کر کھرچ ڈالتی۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 364]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں: ”ہم ازواجِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں سے ہر ایک کے پاس ایک کرتا ہی ہوا کرتا تھا۔ اسی میں ایامِ حیض گزرتے، اسی میں جنابت ہوتی، پھر اگر اس میں خون کا قطرہ دیکھتی تو اسے لعاب لگا کر ملتی (اور اس کا ازالہ کر دیتی)۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 364]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود (تحفة الأشراف: 17380) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
عبد اللّٰه بن أبي نجيح مدلس (طبقات المدلسين: 77/ 3) وعنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 27
إسناده ضعيف
عبد اللّٰه بن أبي نجيح مدلس (طبقات المدلسين: 77/ 3) وعنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 27
الرواة الحديث:
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 364 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 364
364. اردو حاشیہ:
یہ روایت بھی سنداً ضعیف ہے، مگر معنی صحیح ہے۔
یہ روایت بھی سنداً ضعیف ہے، مگر معنی صحیح ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 364]
Sunan Abi Dawud Hadith 364 in Urdu
عطاء بن أبي رباح القرشي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق