🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. باب فِي الْخِضَابِ
باب: خضاب کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4207
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبْجَرَ، عَنْ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ فِي هَذَا الْخَبَرِ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ أَبِي: أَرِنِي هَذَا الَّذِي بِظَهْرِكَ فَإِنِّي رَجُلٌ طَبِيبٌ، قَالَ: اللَّهُ الطَّبِيبُ بَلْ أَنْتَ رَجُلٌ رَفِيقٌ طَبِيبُهَا الَّذِي خَلَقَهَا.
اس سند سے ابورمثہ رضی اللہ عنہ سے اس حدیث میں مروی ہے کہ میرے والد نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ مجھے آپ اپنی وہ چیز دکھائیں جو آپ کی پشت پر ہے کیونکہ میں طبیب ہوں، آپ نے فرمایا: ”طبیب تو اللہ ہے، بلکہ تو رفیق ہے (مریض کو تسکین اور دلاسے دیتا ہے) طبیب تو وہی ہے جس نے اسے پیدا کیا ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4207]
ایاد بن لقیط نے سیدنا ابورمثہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث بیان کی، انہوں نے کہا کہ میرے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ”یہ جو آپ کی کمر پر ہے مجھے دکھائیں، میں طبیب (معالج) ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُ الطَّبِيبُ» ”طبیب تو اللہ ہے،“ «أَنْتَ رَفِيقٌ» ”تم رفیق (تسلی دینے والے اور نرمی کرنے والے) ہو۔“ «طَبِيبُهَا الَّذِي خَلَقَهَا» ”طبیب وہ ہے جس نے اسے پیدا کیا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4207]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر حدیث رقم: (4065)، (تحفة الأشراف: 12036) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
انظر الحديث السابق (4065)

تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
8271 11532

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو رمثة البلويصحابي
👤←👥إياد بن لقيط السدوسي
Newإياد بن لقيط السدوسي ← أبو رمثة البلوي
ثقة
👤←👥عبد الملك بن سعيد بن حيان
Newعبد الملك بن سعيد بن حيان ← إياد بن لقيط السدوسي
ثقة عابد
👤←👥عبد الله بن إدريس الأودي
Newعبد الله بن إدريس الأودي ← عبد الملك بن سعيد بن حيان
ثقة . فقيه عابد
👤←👥أبو كريب محمد بن العلاء
Newأبو كريب محمد بن العلاء ← عبد الله بن إدريس الأودي
ثقة حافظ
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 4207 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4207
فوائد ومسائل:
حضرت ابو رمثہ رضی اللہ عنہ کے والد کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کمر پر مہرِ نبوت کی طرف تھا جس کی حقیقت سے وہ اس وقت تک واقف نہیں ہوئے تھے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4207]

Sunan Abi Dawud Hadith 4207 in Urdu