سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. باب دية الخطإ شبه العمد
باب: قتل خطا یعنی شبہ عمد کے قتل کی دیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4549
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ، قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ أَوْ فَتْحِ مَكَّةَ عَلَى دَرَجَةِ الْبَيْتِ أَوْ الْكَعْبَةِ، قَالَ أَبُو دَاوُد: كَذَا رَوَاهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ أَيْضًا، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَوَاهُ أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، مِثْلَ حَدِيثِ خَالِدٍ، وَرَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ يَعْقُوبَ السَّدُوسِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَوْلُ زَيْدٍ، وَأَبِي مُوسَى، مِثْلُ حَدِيثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَحَدِيثِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی مفہوم کی حدیث روایت کرتے ہیں اس میں ہے: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح کے دن یا فتح مکہ کے دن بیت اللہ یا کعبہ کی سیڑھی پر خطبہ دیا“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے ابن عیینہ نے بھی اسی طرح علی بن زید سے، علی بن زید نے قاسم بن ربیعہ سے، قاسم نے ابن عمر سے اور ابن عمر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے، اور اسے ایوب سختیانی نے قاسم بن ربیعہ سے، قاسم نے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے خالد کی حدیث کے مثل روایت کی ہے۔ نیز اسے حماد بن سلمہ نے علی بن زید سے، علی بن زید نے یعقوب سدوسی سے، سدوسی نے عبداللہ بن عمرو سے، اور عبداللہ بن عمرو نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے، اور زید اور ابوموسیٰ کا قول نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث اور عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث کے مثل ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4549]
قاسم بن ربیعہ نے بواسطہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس حدیث کے ہم معنی روایت کیا، انہوں نے کہا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتحِ مکہ کے دن بیت اللہ کی سیڑھی پر کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابن عیینہ نے بسند علی بن زید، قاسم بن ربیعہ سے، انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے ہی روایت کیا ہے۔ اور ایوب سختیانی نے قاسم بن ربیعہ سے، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے خالد کی حدیث کی مانند روایت کیا ہے۔ اور حماد بن سلمہ نے بسند علی بن زید، یعقوب سدوسی سے، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ زید اور ابوموسیٰ کا قول حدیثِ نبوی اور روایتِ عمر رضی اللہ عنہ (جو آگے آ رہی ہے) کے مطابق ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4549]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/ الدیات 5 (2628)، وانظر حدیث رقم: (4547)، (تحفة الأشراف: 7372) (ضعیف)» (علی بن زید بن جدعان ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (4803) ابن ماجه (2628)
علي بن زيد بن جدعان ضعيف
و حديث أبي داود (4547) و البخاري (6895) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 160
إسناده ضعيف
نسائي (4803) ابن ماجه (2628)
علي بن زيد بن جدعان ضعيف
و حديث أبي داود (4547) و البخاري (6895) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 160
الرواة الحديث:
Sunan Abi Dawud Hadith 4549 in Urdu
القاسم بن ربيعة الغطفاني ← عبد الله بن عمر العدوي