سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. باب في الأذان قبل دخول الوقت
باب: وقت سے پہلے اذان دیدے تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 533
حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ،أَخْبَرَنَا نَافِعٌ، عَنْ مُؤَذِّنٍ لِعُمَرَ يُقَالُ لَهُ: مَسْرُوحٌ، أَذَّنَ قَبْلَ الصُّبْحِ فَأَمَرَهُ عُمَرُ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ، قَالَ أَبُو دَاوُد وَقَدْ رَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ أَوْ غَيْرِهِ، أَنَّ مُؤَذِّنًا لِعُمَرَ يُقَالُ لَهُ: مَسْرُوحٌ أَوْ غَيْرُهُ، قَالَ أَبُو دَاوُد، وَرَوَاهُ الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَ لِعُمَرَ مُؤَذِّنٌ يُقَالُ لَهُ: مَسْعُودٌ، وَذَكَرَ نَحْوَهُ. وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ ذَاكَ
عمر رضی اللہ عنہ کے مسروح نامی مؤذن سے روایت ہے کہ انہوں نے صبح صادق سے پہلے اذان دے دی تو عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں حکم دیا، پھر انہوں نے اسی طرح کی روایت ذکر کی۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے حماد بن زید نے عبیداللہ بن عمر سے، عبیداللہ نے نافع سے یا کسی اور سے روایت کیا ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ کا ایک مؤذن تھا (جس کا نام مسروح یا کچھ اور تھا)۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے دراوردی نے عبیداللہ سے، عبیداللہ نے نافع سے، نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ کا مسعود نامی ایک مؤذن تھا، اور دراوردی نے اسی طرح کی روایت ذکر کی اور یہ پہلی روایت سے زیادہ صحیح ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 533]
جناب نافع رحمہ اللہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے مؤذن سے روایت کرتے ہیں جس کا نام مسروح تھا، کہ انہوں نے (ایک بار) فجر (صادق) سے پہلے ہی اذان کہہ دی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں حکم دیا، اور مذکورہ بالا حدیث کی طرح روایت کیا۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا کہ ”حماد بن زید نے اسے عبیداللہ بن عمر سے، انہوں نے نافع سے یا کسی دوسرے سے نقل کیا ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ایک مؤذن تھا جس کا نام مسروح یا کچھ اور تھا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”اور دراوردی نے اسے عبیداللہ سے، وہ نافع سے، وہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں، کہا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے مؤذن کا نام مسعود تھا۔“ اور اس کے مثل بیان کیا اور یہ اس سے زیادہ صحیح ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 533]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: 7587) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
مسروح مجھول الحال،وثقه ابن حبان وحده
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 32
إسناده ضعيف
مسروح مجھول الحال،وثقه ابن حبان وحده
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 32
الرواة الحديث:
Sunan Abi Dawud Hadith 533 in Urdu
مسروح بن سبرة النهشلي ← عمر بن الخطاب العدوي