سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
131. باب ما جاء في القراءة في الظهر
باب: ظہر کی قرآت کا بیان۔
حدیث نمبر: 799
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ، وَأَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، بِبَعْضِ هَذَا، وَزَادَ فِي الْأُخْرَيَيْنِ: بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَزَادَ. عَنْ هَمَّامٍ، قَالَ:" وَكَانَ يُطَوِّلُ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى مَا لَا يُطَوِّلُ فِي الثَّانِيَةِ، وَهَكَذَا فِي صَلَاةِ الْعَصْرِ، وَهَكَذَا فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ".
اس سند سے ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے گزشتہ حدیث کے بعض حصے مروی ہیں، اور اس میں اتنا اضافہ ہے کہ آپ پچھلی دونوں رکعتوں میں (صرف) سورۃ فاتحہ پڑھتے تھے اور حسن بن علی نے بواسطہ «يزيد بن هارون عن همام» اتنی زیادتی اور کی ہے کہ آپ پہلی رکعت اتنی لمبی کرتے جتنی دوسری نہیں کرتے تھے اور اسی طرح عصر میں اور اسی طرح فجر میں (بھی کرتے تھے)۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 799]
جناب عبداللہ بن ابی قتادہ رحمہ اللہ نے اپنے والد سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے اس مذکورہ حدیث کا کچھ حصہ بیان کیا اور اضافہ کیا کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم آخری دو رکعتوں میں سورۃ فاتحہ پڑھتے۔“ (یزید بن ہارون نے) ہمام سے یہ مزید بیان کیا کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی رکعت اس قدر لمبی کرتے کہ دوسری اتنی لمبی نہ کرتے اور ایسے ہی عصر اور فجر میں بھی۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 799]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 12108) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (776) صحيح مسلم (451)
الرواة الحديث:
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 799 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 799
799۔ اردو حاشیہ:
یہ حدیث نص ہے کہ ہر رکعت میں فاتحہ پڑھی جائے گی۔ [فتح الباري]
یہ حدیث نص ہے کہ ہر رکعت میں فاتحہ پڑھی جائے گی۔ [فتح الباري]
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 799]
Sunan Abi Dawud Hadith 799 in Urdu
عبد الله بن أبي قتادة الأنصاري ← الحارث بن ربعي السلمي