سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
175. باب التصفيق في الصلاة
باب: نماز میں عورتوں کے تالی بجانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 942
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، عَنْ عِيسَى بْنِ أَيُّوبَ، قَالَ: قَوْلُهُ التَّصْفِيحُ لِلنِّسَاءِ: تَضْرِبُ بِأُصْبُعَيْنِ مِنْ يَمِينِهَا عَلَى كَفِّهَا الْيُسْرَى.
عیسیٰ بن ایوب کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد «التصفيح للنساء» سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنے داہنے ہاتھ کی دونوں انگلیاں اپنے بائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر ماریں۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 942]
جناب عیسیٰ بن ایوب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”عورتوں کا تالی بجانا یوں ہے کہ وہ اپنے دائیں ہاتھ کی دو انگلیاں اپنی بائیں ہتھیلی پر ماریں۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 942]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 9188) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح مقطوع
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
الوليد بن مسلم عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 46
إسناده ضعيف
الوليد بن مسلم عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 46
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 942 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 942
942۔ اردو حاشیہ:
عیسیٰ بن ایو ب تبع تابعین میں سے ہیں، چونکہ نماز میں امام کو متنبہ کرنا مقصود ہوتا ہے، اس لئے دو انگلیوں سے ہی کافی ہے، سب انگلیوں سے تالی بجانا لہوولعب میں شمار ہوتا ہے، اس لئے فرق کیا گیا ہے۔
عیسیٰ بن ایو ب تبع تابعین میں سے ہیں، چونکہ نماز میں امام کو متنبہ کرنا مقصود ہوتا ہے، اس لئے دو انگلیوں سے ہی کافی ہے، سب انگلیوں سے تالی بجانا لہوولعب میں شمار ہوتا ہے، اس لئے فرق کیا گیا ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 942]
Sunan Abi Dawud Hadith 942 in Urdu