صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
723. (490) بَابُ ذِكْرِ أَقَلِّ مَا يُجْزِئُ مِنَ الْقِرَاءَةِ فِي قِيَامِ اللَّيْلِ
قراءت کی کم سے کم مقدار کابیان جو قیام اللیل میں کافی ہوگی
حدیث نمبر: 1141
نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَرَأَ بِالآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي لَيْلَةٍ كَفَتَاهُ"
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے رات کے وقت سورت بقرہ کی آخری دو آیات تلاوت کیں تو وہ اُسے کافی ہو جائیں گی۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة التطوع بالليل/حدیث: 1141]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4008، 5008، 5009، 5040، 5051، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 807، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1141، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 781، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1397، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2881، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1368، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 475، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4836، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17343»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1141 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1141
فوائد:
➊ جو شخص رات کو سورہ بقرہ کی آخری دو آیتوں کی تلاوت کرے تو یہ دو آیتیں اسے قیام اللیل سے کافی ہو جاتی ہیں۔
ایک قول کے مطابق شیطان کے شرور سے اور ایک قول ہے کہ آفات سے کافی ہو جاتی ہیں۔
نیز اس حدیث میں ان تمام چیزوں سے کافی ہونے کا احتمال ہے۔ [شرح النووي: 91/6]
➋ جب یہ آیات قیام اللیل سے کافی ہو جاتی ہیں تو قیام اللیل میں ان دو آیات کی قراءت سے یہ انسان بطریق اولیٰ قیام اللیل سے عہدہ برآ ہو سکتا ہے۔

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1141]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1141 in Urdu
علقمة بن قيس النخعي ← أبو مسعود الأنصاري