صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
774. (541) باب فضل صلاة الضحى
نمازِ چاشت کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: Q1225
وَالْبَيَانِ أَنَّ رَكْعَتَيِ الضُّحَى تُجْزِئُ مِنَ الصَّدَقَةِ الَّتِي كُتِبَتْ عَلَى سُلَامَى الْمَرْءِ فِي كُلِّ يَوْمٍ
اور اس بات کا بیان کہ چاشت کی دو رکعات اس صدقے سے کفایت کر جاتی ہیں جو ہر روز انسانی جوڑوں پر واجب ہوتا ہے [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الضحى/حدیث: Q1225]
حدیث نمبر: 1225
نَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا مَهْدِيٌّ وَهُوَ ابْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ وَاصِلٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُقَيْلٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمُرَ ، عَنْ أَبِي الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: " يُصْبِحُ أَحَدُكُمْ وَعَلَى كُلِّ سُلامَى مِنْهُ صَدَقَةٌ، فَكُلُّ تَهْلِيلٍ وَتَحْمِيدَةٍ وَتَكْبِيرَةٍ وَتَسْبِيحَةٍ صَدَقَةٌ، وَأَمَرٌ بِمَعْرُوفٍ وَنَهْيٌ عَنْ مُنْكَرٍ صَدَقَةٌ، وَتُجْزِئُ مِنْ كُلِّ ذَلِكَ رَكْعَتَا الضُّحَى"
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص صبح کرتا ہے تو اس کے ہر جوڑ پر صدقہ واجب ہوتا ہے۔ چنانچہ ہر تحلیل «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ» اور ہر تحمید «الحَمْدُ لِلَٰهِ» ہر تکبیر «اللَٰهُ أَكْبَرُ» اور ہر تسبیح «سُبْحَانَ اللهِ» کہنا صدقہ بن جاتا ہے۔ نیکی کا حُکم دینا اور برائی سے روکنا بھی صدقہ بن جاتا ہے۔ اور ان سب سے چاشت کی دو رکعت کفایت کرجاتی ہیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الضحى/حدیث: 1225]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 720، 1006، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 748، 1225، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 474، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1285، 1286، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1956، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 927، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4976، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21760»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1225 in Urdu
أبو الأسود الدؤلي ← أبو ذر الغفاري