🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
97. ‏(‏97‏)‏ باب إباحة الوضوء من الركوة والقعب
چمڑے کے چھوٹے اور بڑے برتن سے وضو کرنا جائز ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 126
نا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، نا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: " أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَعْبٍ صَغِيرٍ فَتَوَضَّأَ مِنْهُ" . فَقُلْتُ لأَنَسٍ: أَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ عِنْدَ كُلِّ صَلاةٍ؟ قَالَ: نَعَمْ، قُلْتُ: فَأَنْتُمْ؟ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي الصَّلَوَاتِ بِالْوَضُوءِ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چمڑے کے بڑے اور موٹے۔ دل کا چھوٹا برتن لایا گیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے وضو کیا۔ (جناب عمرو بن عامر کہتے ہیں) میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے وقت وضو کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں، میں نے پوچھا کہ تم لوگ؟ اُنہوں نے فرمایا کہ ہم ایک وضو سے کئی نماز پڑھا کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأواني اللواتي يتوضأ فيهن أو يغتسل/حدیث: 126]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 214، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 126، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 131، أبو داود فى (سننه) برقم: 171، والترمذي فى (جامعه) برقم: 58، 60، والدارمي فى (مسنده) برقم: 747، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 509، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 777، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12540»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥عمرو بن عامر الأنصاري
Newعمرو بن عامر الأنصاري ← أنس بن مالك الأنصاري
ثقة
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← عمرو بن عامر الأنصاري
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥وهب بن جرير الأزدي، أبو العباس، أبو الحسن
Newوهب بن جرير الأزدي ← شعبة بن الحجاج العتكي
ثقة
👤←👥محمد بن رافع القشيري، أبو عبد الله
Newمحمد بن رافع القشيري ← وهب بن جرير الأزدي
ثقة
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 126 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 126
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ پیالے اور چھوٹے ڈول سے پانی لے کر وضو کرنا جائز ہے اور ایسے برتنوں کے استعمال میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
➋ سفر و حضر میں پریشانی کے ازالے کی شکایت امام و حاکم سے کی جائے۔
بدگمانی کی وجہ سے شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں اور شکوک و شبہات باہمی منافرت کا سبب ہیں، لہذا یہاں تک نوبت پہنچنے سے پہلے امام کو اپنی مشکل سے آگاہ کر دیا جائے۔
➌ اس حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم معجزے اور علامتِ نبوت کا بیان ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 126]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 126 in Urdu