صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
804. (571) بَابُ صِفَةِ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ فِي الصَّلَاةِ رَاكِبًا
سوار ہونے کی حالت میں نماز میں رکوع وسجود کرنے کی کیفیت کا بیان
حدیث نمبر: 1270
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ " يُصَلِّي النَّوَافِلَ فِي كُلِّ وَجْهٍ، وَلَكِنَّهُ يَخْفِضُ السَّجْدَتَيْنِ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ، وَيُومِئُ إِيمَاءً"
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر ہر سمت میں نوافل پڑھ رہے تھے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کی نسبت دونوں سجدوں کے لئے زیادہ جُھکتے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اشارہ کے ساتھ نماز پڑھتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة التطوع فى السفر على الدواب/حدیث: 1270]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1217، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 540، وابن الجارود فى "المنتقى"، 252، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1270، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2516، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1188، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1227، والترمذي فى (جامعه) برقم: 351، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1018، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2244، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1479، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14373»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1270 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1270
فوائد:
➊ سواری پر نماز پڑھنے کی صورت میں رکوع و سجود کا اشارے سے اہتمام مشروع ہے اور رکوع کی نسبت سجدہ میں زیادہ جھکنا مسنون ہے۔
➋ نیز زمین پر بیٹھ کر نماز ادا کرنے کی حالت میں بھی یہ عمل ملحوظ رکھنا چاہیے۔
➊ سواری پر نماز پڑھنے کی صورت میں رکوع و سجود کا اشارے سے اہتمام مشروع ہے اور رکوع کی نسبت سجدہ میں زیادہ جھکنا مسنون ہے۔
➋ نیز زمین پر بیٹھ کر نماز ادا کرنے کی حالت میں بھی یہ عمل ملحوظ رکھنا چاہیے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1270]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1270 in Urdu
محمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري