صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
823. (590) باب الأمر بالدعاء على ناشد الضالة فى المسجد أن لا يؤديها الله عليه
مسجد میں گم شدہ چیز کا اعلان کرنے والے کو یہ بد دعا دینے کے حُکم کا بیان کہ اللہ تعالی تمھہیں وہ واپس نہ دلائے
حدیث نمبر: 1303
نَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ: سَمِعَ ابْنُ مَسْعُودٍ " رَجُلا يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ، فَغَضِبَ وَسَبَّهُ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: مَا كُنْتَ فَحَّاشًا يَا ابْنَ مَسْعُودٍ، قَالَ: إِنَّا كُنَّا نُؤْمَرُ بِذَلِكَ"
جناب ابوعثمان بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو مسجد میں گم شدہ چیز کا اعلان کرتے ہوئے سنا، تو آپ سخت غضب ناک ہوئے اور اُسے برا بھلا کہا، تو ایک شخص نے اُن سے عر ض کی کہ اے ابن مسعود، آپ تو فحش گوئی نہیں کرتے تھے؟ تو اُنہوں نے فرمایا کہ ہمیں (ایسے موقع پر) ایسے ہی کرنے کا حُکم دیا جاتا تھا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب فضائل المساجد وبنائها وتعظيمها/حدیث: 1303]
تخریج الحدیث: «اسناده جيد، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1303، والبزار فى (مسنده) برقم: 1883، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 1724، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 7989، والطبراني فى(الكبير) برقم: 9268»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1303 in Urdu
أبو عثمان النهدي ← عبد الله بن مسعود