صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
826. (593) بَابُ الزَّجْرِ عَنْ إِنْشَادِ الشِّعْرِ فِي الْمَسَاجِدِ بِلَفْظٍ عَامٍّ مُرَادُهُ- عِلْمِي- خَاصٌّ
مساجد میں شعر پڑھنے کی ممانعت کا بیان- میرے علم کے مطابق اس کے الفاظ عام ہیں اور مراد خاص ہے
حدیث نمبر: 1306
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، نَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ،" نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْبَيْعِ وَالابْتِيَاعِ، وَأَنْ تُنْشَدَ الضَّوَالُّ، وَعَنْ تَنَاشُدِ الأَشْعَارِ، وَعَنِ التَّحَلُّقِ لِلْحَدِيثِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَبْلَ الصَّلاةِ" يَعْنِي فِي الْمَسْجِدِ
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں خریدوفروخت کرنے، گم شدہ چیزوں کے اعلان کرنے، شعر پڑھنے اور جمعہ والے دن نماز سے پہلے گفتگو کے لئے حلقے بنانے سے منع فرمایا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب فضائل المساجد وبنائها وتعظيمها/حدیث: 1306]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 612، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1304، 1306، 1816، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 713، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1079، والترمذي فى (جامعه) برقم: 322، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 749، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4417، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6787، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 5450»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1306 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1306
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ مسجد میں خرید و فروخت، گمشدہ چیز کا اعلان کرنا، اشعار کہنا اور جمعہ کے دن نماز جمعہ سے قبل حلقے بنانا حرام ہے۔ [نيل الأوطار: 162/2]
➋ مساجد میں بیع و شراء حرام ہے اور جو شخص کسی کو مسجد میں خرید و فروخت کرتا دیکھتا ہے تو اس پر واجب ہے کہ وہ بائع اور مشتری کو یہ کلمات «لَا أَرْبَحَ اللَّهُ تِجَارَتَكَ» ”اللہ تعالیٰ تیری تجارت نفع بخش نہ بنائے۔“ کہے۔ [سبل السلام: 46/2]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1306]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1306 in Urdu
شعيب بن محمد السهمي ← عبد الله بن عمرو السهمي