صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
833. (600) بَابُ حَكِّ النُّخَامَةِ مِنْ قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ
مسجد کے قبلہ میں بلغم لگی ہو تو اسے کُھرچ دینے کا بیان
حدیث نمبر: 1315
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، نَا أَبُو أُسَامَةَ ، ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا وَكِيعٌ كِلاهُمَا، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " حَكَّ بُزَاقًا فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ" . وَقَالَ أَبُو كُرَيْبٍ:" حَكَّ مِنَ الْقِبْلَةِ بُصَاقًا أَوْ نُخَامًا أَوْ مُخَاطًا"
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے قبلہ میں لگے تُھوک کو رگڑ کر صاف کر دیا۔ جناب ابوکریب کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبلہ کی جانب سے تُھوک یا ناک کی ریزش یا بلغم کو کُھرچ کر صا ف کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب فضائل المساجد وبنائها وتعظيمها/حدیث: 1315]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 407، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 549، ومالك فى (الموطأ) برقم: 664، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1315، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 764، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3662، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25715، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 7525»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1315 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1315
فوائد:
مسجد میں تھوک، رینٹ یا گندگی وغیرہ ہو تو اسے زائل کرنا چاہیے اور امام و ماموم میں سے جو شخص مسجد میں غلاظت رکھے، وہ اس کی قباحت اور گناہ میں شامل ہوگا۔
مسجد میں تھوک، رینٹ یا گندگی وغیرہ ہو تو اسے زائل کرنا چاہیے اور امام و ماموم میں سے جو شخص مسجد میں غلاظت رکھے، وہ اس کی قباحت اور گناہ میں شامل ہوگا۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1315]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1315 in Urdu
عروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق