صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
836. (603) باب النهي عن إيطان الرجل المكان من المسجد،
کسی آدمی کو مسجد میں اپنے لئے جگہ مخصوص کرنا منع ہے
حدیث نمبر: Q1319
وَفِي هَذَا مَا دَلَّ عَلَى أَنَّ الْمَسْجِدَ لِمَنْ سَبَقَ إِلَيْهِ، لَيْسَ أَحَدٌ أَحَقَّ بِمَوْضِعٍ مِنَ الْمَسْجِدِ مِنْ غَيْرِهِ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ (الْجِنِّ: 18).
اور اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ مسجد پر اسی کا حق ہے جو اس میں پہلے آتا ہے۔ کسی شخص کو مسجد کے کسی حصّے پر دوسرے کی نسبت زیادہ حق حاصل نہیں ہے۔ اللہ تعالی کا ارشاد گرامی ہے: «وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ» [ سورة الجن: 18 ] ”بیشک مساجد اللہ کے لئے ہیں“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب فضائل المساجد وبنائها وتعظيمها/حدیث: Q1319]
تخریج الحدیث:
حدیث نمبر: 1319
نَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، وَأَبُو عَاصِمٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ مَحْمُودٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَقْرَةِ الْغُرَابِ، وَافْتِرَاشِ السَّبْعِ، وَأَنْ يُوَطِّنَ الرَّجُلُ الْمَكَانَ أَوِ الْمَقَامَ كَمَا يُوَطِّنُهُ الْبَعِيرُ" يَعْنِي فِي الْمَسْجِدِ
سیدنا عبدالرحمٰن بن شبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (نماز میں) کوّے کی طرح ٹھونگیں مارنے، درندے کی طرح (بازو) پھیلانے اور مسجد میں کسی آدمی کو اس طرح اپنے لئے مخصوص جگہ یا مقام مقرر کرنے سے منع فرمایا ہے جس طرح اُونٹ اپنے بیٹھنے کے لئے جگہ مخصوص کرتا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب فضائل المساجد وبنائها وتعظيمها/حدیث: 1319]
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
الرواة الحديث:
تميم بن محمود الأنصاري ← عبد الرحمن بن شبل الأنصاري