صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
103. (102) بَابُ بَدْءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالسِّوَاكِ عِنْدَ دُخُولِ مَنْزِلِهِ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے گھر داخل ہوتے وقت مسواک سے ابتداء کرنا
حدیث نمبر: Q134
وَإِنَّمَا بَدَأْنَا بِذِكْرِ السِّوَاكِ قَبْلَ صِفَةِ الْوُضُوءِ لِبَدْءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهِ قَبْلَ الْوُضُوءِ عِنْدَ دُخُولِ مَنْزِلِهِ.
ہم نے مسواک کے ذکر سے ابتداء کی ہے، وضو کی کیفیت بیان کرنے سے پہلے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت وضو سے پہلے مسواک سے ابتداء فرماتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب سنن السواك وفضائله/حدیث: Q134]
حدیث نمبر: 134
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ . ح وَنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا مِسْعَرٌ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا عَلِيٌّ يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ ، عَنْ مِسْعَرٍ كِلاهُمَا، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ : " بِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْدَأُ إِذَا دَخَلَ الْبَيْتَ؟ قَالَتْ: بِالسِّوَاكِ" . وَقَالَ يُوسُفُ: إِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ
حضرت شریح بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر داخل ہوتے تھے تو کس چیز سے ابتدا کرتے تھے؟ اُنہوں نے فرمایا کہ مسواک سے۔ یوسف کی روایت میں «اِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ» ”جب آپ اپنے گھر داخل ہوتے“ کے الفاظ ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب سنن السواك وفضائله/حدیث: 134]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 253، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 134، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1074، 2514، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 8، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7، وأبو داود فى (سننه) برقم: 51، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 290، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 141، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24778»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 134 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 134
فوائد:
➊ اس حدیث میں تمام اوقات میں مسواک کرنے کی فضیلت، مسواک کا خاص اہتمام اور بار بار مسواک کرنے کی فضیلت کا بیان ہے۔ [شرح صحيح مسلم للنووي: 143/3]
➋ ◈ علامہ قرطبی فرماتے ہیں: ممکن ہے گھر داخل ہوتے وقت مسواک کرنے کی وجہ یہ ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر میں داخل ہوکر نوافل ادا کرنے ہوں اور اس لیے گھر داخل ہوتے وقت مسواک کرتے ہوں، کیونکہ آپ مسجد میں نوافل شاذ و نادر ہی ادا کرتے تھے۔
ایک اور قول ہے کہ اس وقت مسواک کرنے کی حکمت یہ تھی کہ بعض اوقات لوگوں سے گفتگو کی وجہ سے منہ کی بو تبدیل ہو جاتی تھی۔
لہٰذا گھر داخل ہوتے وقت اہل خانہ سے حسن معاشرت کی خاطر اس بو کے ازالے کے لیے مسواک کرتے تھے، نیز حدیث الباب دلیل ہے کہ گھر داخل ہوتے وقت مسواک کرنا مستحب عمل ہے۔ [شرح سنن النسائي: 10/1]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 134]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 134 in Urdu
شريح بن هانئ الحارثي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق