صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
858. (625) باب فى صفة صلاة الخوف والعدو خلف القبلة
نماز خوف کی کیفیت کا بیان جبکہ دشمن قبلہ شریف کے پیچھے ہو
حدیث نمبر: 1353
نَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ، قَالَ:" صَلَّى نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِطَائِفَةٍ مِنَ الْقَوْمِ رَكْعَتَيْنِ، وَطَائِفَةٌ تَحْرُسُ، فَسَلَّمَ فَانْطَلَقَ هَؤُلاءِ الْمُصَلُّونَ، وَجَاءَ الآخَرُونَ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَدِ اخْتَلَفَ أَصْحَابُنَا فِي سَمَاعِ الْحَسَنِ مِنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نماز خوف کے متعلق روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے ایک گروہ کو دو رکعات پڑھائیں جبکہ دوسرا گروہ حفاظت و نگہبانی کررہا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو یہ نمازی چلے گئے اور دوسرے آگئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھی دو رکعا ت پڑھائیں پھر سلام پھیر دیا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ ہمارے اصحاب محدثین کا حضرت حسن بصری کے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سماع کے بارے میں اختلاف ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الخوف/حدیث: 1353]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4125، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 840، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1347، 1348، 1350، 1351، 1352، 1353، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2869، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1253، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1544، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1260، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2504، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5188، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1779، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14400»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥الحسن البصري، أبو سعيد الحسن البصري ← جابر بن عبد الله الأنصاري | ثقة يرسل كثيرا ويدلس | |
👤←👥يونس بن عبيد العبدي، أبو عبد الله، أبو عبيد يونس بن عبيد العبدي ← الحسن البصري | ثقة ثبت فاضل ورع | |
👤←👥إسماعيل بن علية الأسدي، أبو بشر إسماعيل بن علية الأسدي ← يونس بن عبيد العبدي | ثقة حجة حافظ |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1353 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1353
فوائد:
ان احادیث میں نماز خوف کے ایک تیسرے طریقے کا بیان ہے کہ امام ہر گروہ کو دو دو رکعت نماز پڑھائے، یوں امام کی چار رکعت اور ہر گروہ کی دو دو رکعت نماز ہو گی۔
نماز خوف کا یہ طریقہ بھی مسنون ہے۔
ان احادیث میں نماز خوف کے ایک تیسرے طریقے کا بیان ہے کہ امام ہر گروہ کو دو دو رکعت نماز پڑھائے، یوں امام کی چار رکعت اور ہر گروہ کی دو دو رکعت نماز ہو گی۔
نماز خوف کا یہ طریقہ بھی مسنون ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1353]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1353 in Urdu
الحسن البصري ← جابر بن عبد الله الأنصاري