🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
860. (627) باب فى صلاة الخوف أيضا إذا كان العدو خلف القبلة وإتمام الطائفة الأولى الركعة الثانية قبل الإمام
نماز خوف کا ایک اور باب، جب دشمن قبلہ کے پیچھے ہو اور پہلے گروہ کا امام سے پہلے دوسری رکعت مکمّل کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1356
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَأَبُو مُوسَى ، قَالا: نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ، قَالَ:" يَقُومُ الإِمَامُ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ، وَتَقُومُ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ مَعَهُ وَطَائِفَةٌ مِنْ قِبَلِ الْعَدُوِّ، وُجُوهُهُمْ إِلَى الْعَدُوِّ فَيَرْكَعُ بِهِمْ رَكْعَةً" . قَالَ أَبُو مُوسَى:" ثُمَّ يَقُومُونَ فَيَرْكَعُونَ"، وَقَالَ بُنْدَارٌ:" فَيَرْكَعُونَ لأَنْفُسِهِمْ، وَيَسْجُدُونَ لأَنْفُسِهِمْ سَجْدَتَيْنِ فِي مَكَانِهِمْ، وَيَذْهَبُونَ إِلَى مَقَامِ أُولَئِكَ، وَيَجِيءُ أُولَئِكَ فَيَرْكَعُ بِهِمْ، وَيَسْجُدُ بِهِمْ سَجْدَتَيْنِ، فَهِيَ لَهُ اثْنَتَانِ، وَلَهُمْ وَاحِدَةٌ، ثُمَّ يَرْكَعُونَ" قَالَ أَبُو مُوسَى:" لأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً وَيَسْجُدُونَ سَجْدَتَيْنِ" هَذَا حَدِيثُ بُنْدَارٍ إِلا مَا ذَكَرْتُ مِمَّا خَالَفَهُ أَبُو مُوسَى فِي لَفْظِ الْحَدِيثِ، إِنَّمَا زَادَ أَبُو مُوسَى: لأَنْفُسِهِمْ فِي الْمَوْضِعَيْنِ فَقَطْ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: سَمِعْتُ بُنْدَارًا، يَقُولُ: سَأَلْتُ يَحْيَى عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَحَدَّثَنِي، عَنْ شُعْبَةَ
سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ نماز خوف کی کیفیت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ امام قبلہ رُخ ہوکر کھڑا ہوگا اور مسلمانوں کا ایک گروہ اس کے ساتھ کھڑا ہوگا اور دوسرا گروہ دشمن کے سامنے اُن کی طرف مُنہ کر کے کھڑا ہوگا چنانچہ امام پہلے گروہ کو ایک رکعت پڑھائے گا۔ جناب ابوموسیٰ کی روایت میں ہے کہ پھر وہ کھڑے ہوں گے اور رکوع کریں گے۔ اور جناب بندار کی روایت میں الفاظ اس طرح ہیں، تو وہ خود ہی رکوع کرلیں گے اور اپنی جگہ خود ہی اپنے لئے دوسجدے کرلیں گے۔ پھر یہ گروہ دوسرے گروہ کی جگہ پر چلا جائے گا۔ وہ گروہ آئے گا تو امام انہیں ایک رکوع اور دو سجدے کرائے گا۔ اس طرح امام کی دو رکعت اور ان کی ایک رکعت تو جائے گی، پھر وہ دوسری رکعت پڑھ لیں گے، جناب ابوموسیٰ کی روایت میں ہے کہ وہ اپنے لئے ایک رکعت دو سجدوں کے ساتھ پڑھ لیں گے۔ یہ جناب بندار کی حدیث ہے سوائے ان الفاظ کے جن میں ابوموسیٰ نے اُن سے اختلاف کیا ہے، میں نے انہیں بیان کر دیا ہے، جناب ابوموسیٰ نے صرف دو جگہوں پر لِأَنْفُسِھِمْ (خود اپنے لئے پڑھ لیں گے) کے الفاظ بیان کیے ہیں۔ امام ابوبکر رحمه الله کہتے ہیں کہ میں نے بندار رحمه الله کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے امام یحییٰ سے اس حدیث کے متعلق پو چھا تو اُنہوں نے مجھے یہ حدیث جناب شعبہ رحمه الله سے بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الخوف/حدیث: 1356]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4129، 4131، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 841، 842، ومالك فى (الموطأ) برقم: 632، وابن الجارود فى "المنتقى"، 261، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1356، 1357، 1358، 1359، 1360، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2885، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1535، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1237، 1238، 1239، والترمذي فى (جامعه) برقم: 565، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1259، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6090، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1780، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15951»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥سهل بن أبي حثمة الأنصاري، أبو محمد، أبو يحيى، أبو عبد الرحمنصحابي صغير
👤←👥صالح بن خوات الأنصاري
Newصالح بن خوات الأنصاري ← سهل بن أبي حثمة الأنصاري
ثقة
👤←👥القاسم بن محمد التيمي، أبو محمد، أبو عبد الرحمن
Newالقاسم بن محمد التيمي ← صالح بن خوات الأنصاري
ثقة أفضل أهل زمانه
👤←👥يحيى بن سعيد الأنصاري، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد الأنصاري ← القاسم بن محمد التيمي
ثقة ثبت
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد القطان ← يحيى بن سعيد الأنصاري
ثقة متقن حافظ إمام قدوة
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى
Newمحمد بن المثنى العنزي ← يحيى بن سعيد القطان
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر
Newمحمد بن بشار العبدي ← محمد بن المثنى العنزي
ثقة حافظ
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1356 in Urdu