صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
862. (629) باب فى صلاة الخوف أيضا، والرخصة لإحدى الطائفتين أن تكبر مع الإمام وهى غير مستقبلة القبلة
نماز خوف کے متعلق ایک اور باب، دونوں گروہوں میں سے ایک کے لئے رخصت ہے کہ وہ قبلہ رُخ ہوئے بغیر ہی امام کے ساتھ تکبیر کہہ لے
حدیث نمبر: 1362
نَا أَبُو الأَزْهَرِ وَكَتَبْتُهُ مِنْ أَصْلِهِ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ بْنِ نَوْفَلٍ ، وَكَانَ يَتِيمًا فِي حِجْرِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ وَهُوَ أَحَدُ بَنِي أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ قُصَيٍّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، وَمَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ يَسْأَلُهُ عَنْ صَلاةِ الْخَوْفِ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي تِلْكَ الْغَزْوَةِ، قَالَ:" فَصَدَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ صَدْعَيْنِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِ مَعْنَاهُ، وَذَكَرَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ، قَالَ:" وَأَخَذَتِ الطَّائِفَةُ الَّتِي صَلَّتْ خَلْفَهُ أَسْلِحَتَهُمْ، ثُمَّ مَشَوُا الْقَهْقَرَى عَلَى أَدْبَارِهِمْ حَتَّى قَامُوا مِمَّا يَلِي الْعَدُوَّ"، وَزَادَ فِي آخِرِ الْحَدِيثِ" فَقَامَ الْقَوْمُ وَقَدْ شَرَكُوهُ فِي الصَّلاةِ"
حضرت عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو سنا جبکہ فروان بن حکم اُن سے نماز خوف کے بارے میں پوچھ رہا تھا تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا، میں اُس غزوہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھا۔ فرماتے ہیں کہ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو دوگروہوں میں تقسیم کیا پھر مذکررہ بالا حدیث کی مثل بیان کیا اور دوسری رکعت میں یہ بیان کیا کہ اس گروہ نے اسلحہ پکڑ لیا جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی تھی، پھر وہ اُلٹے پاؤں چلتے ہوئے پیچھے گئے حتّیٰ کہ وہ دشمن کے قریب جا کر کھڑے ہو گئے۔ اور حدیث کے آخر میں یہ الفاظ زیادہ کیے کہ لوگ اُٹھ گئے اس حال میں کہ وہ سب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز میں شرکت کر چکے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الخوف/حدیث: 1362]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1361، 1362، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2872، 2878، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1257، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1542، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1240، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3035، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6136، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8376»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1362 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1362
فوائد:
➊ ان احادیث میں نمازِ خوف کی پانچویں صورت کا بیان ہے، کہ امام ایک گروہ کو ایک رکعت نماز پڑھا کر بیٹھ جائے اور وہ (مقتدی) اپنے طور پر دوسری رکعت ادا کر کے سلام پھیر لیں۔
پھر یہ جماعت دشمن کے بالمقابل چلی جائے اور دوسری جماعت جو دشمن کے بالمقابل تھی، وہ امام کی اقتدا میں ایک رکعت ادا کرے۔
پھر امام بیٹھ جائے اور یہ لوگ اپنے طور پر دوسری رکعت ادا کریں، پھر آخر میں امام کے ساتھ دونوں گروہ ایک ساتھ سلام پھیر لیں، یوں امام اور مقتدیوں کی دو دو رکعتیں ہو جائیں گی۔
نمازِ خوف کا یہ طریقہ بھی مسنون ہے۔
◈ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے نمازِ خوف کا یہی طریقہ اختیار کیا ہے۔
➋ نمازِ خوف کی صورت میں اگر دشمن قبلہ کی مخالف سمت میں ہو تو مقتدی دورانِ نماز قبلہ کی مخالف سمت رخ کر سکتے ہیں۔
اس سے نماز میں نقص واقع نہیں ہوتا۔
خوف کی صورت میں قبلہ رخ ہونا شرط نہیں، بلکہ کسی اور جانب بھی رخ کر کے نماز پڑھنے کی رخصت ہے۔

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1362]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1362 in Urdu
عروة بن الزبير الأسدي ← أبو هريرة الدوسي