صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
885. (652) باب طول الجلوس بين السجدتين فى صلاة الكسوف
نماز کسوف میں دو سجدوں کے درمیان طویل بیٹھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1393
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ:" انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَطَالَ الْقِيَامَ حَتَّى قِيلَ: لا يَرْكَعُ، ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ حَتَّى قِيلَ: لا يَرْفَعُ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَأَطَالَ الْقِيَامَ حَتَّى قِيلَ: لا يَسْجُدُ، ثُمَّ سَجَدَ فَأَطَالَ السُّجُودَ حَتَّى قِيلَ: لا يَرْفَعُ، ثُمَّ رَفَعَ فَجَلَسَ حَتَّى قِيلَ: لا يَسْجُدُ، ثُمَّ سَجَدَ، ثُمَّ قَامَ فَفَعَلَ فِي الأُخْرَى مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ أَمْحَصَتِ الشَّمْسُ"
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں سورج کو گرہن لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (نماز پڑھنے کے لئے) کھڑے ہوئے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑا طویل قیام کیا حتّیٰ کہ کہا گیا کہ آپ رکوع نہیں کریں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا تو لمبا رکوع کیا حتّیٰ کہ کہا گیا کہ آپ سر نہیں اٹھائیں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اُٹھایا تو بڑی دیر تک قیام کیا حتّیٰ کہ سمجھا جانے لگا کہ آپ سجدہ نہیں کریں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا تو بڑا طویل سجدہ کیا حتّیٰ کہ خیال کیا جانے لگا کہ آپ سر نہیں اٹھائیں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اُٹھایا تو بڑی دیر تک بیٹھے رہے حتّیٰ کہ سمجھا جانے لگا کہ آپ (دوسرا) سجدہ نہیں کریں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے تو دوسری رکعت میں بھی اس طرح کیا، پھر سورج کا گرہن ختم ہوگیا۔ (اور وہ روشن ہوگیا)“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الكسوف/حدیث: 1393]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1045، 1051، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 910، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 901، 1375، 1376، 1389، 1392، 1393، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2829، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1233، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1478، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1194، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3414، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6594»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1393 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1393
فوائد:
نماز کسوف میں دو سجدوں کے درمیان جلسہ استراحت بھی قیام، رکوع اور سجود کے حساب سے طویل تر ہونا چاہیے۔
نماز کسوف میں دو سجدوں کے درمیان جلسہ استراحت بھی قیام، رکوع اور سجود کے حساب سے طویل تر ہونا چاہیے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1393]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1393 in Urdu
السائب بن مالك الثقفي ← عبد الله بن عمرو السهمي